ٹیم ویوور (TeamViewer) نے مائیکروسافٹ ٹیمز (Teams) کے ساتھ انضمام کا اعلان کر دیا۔

ٹیم ویوور نے مائیکروسافٹ ٹیمز (Teams) کے ساتھ ایک نئے انضمام کا اعلان کیا ہے جس کی مدد سے صارفین مائکروسافٹ ٹیمز کے اندر رہتے ہوۓ ہی ٹیم ویوور ریموٹ سپورٹ اور آگمینٹڈ رئیلٹی (اے آر) کے رابطے شروع کرسکتے ہیں۔

ٹیم ویوور متعدد آلات تک رسائی ، کنٹرول ، انتظام ، نگرانی اور مرمت کے لئے ایک مربوط رابطے کا پلیٹ فارم پیش کرتا ہے۔ مائیکروسافٹ ٹیمز کے استعمال کنندہ (یوزرز) اب ٹیم ویوور ایپ کو ایپس لائبریری (Apps library) سے ڈاؤن لوڈ کراپنے ٹیم ویوور اکاؤنٹس میں لاگ ان کرسکیں گے، اور ٹیم ویوور کو اپنے ساتھیوں کے ساتھ ون ٹو ون یا گروپ چینلز میں ریموٹ کنٹرول یا اے آر کے رابطوں کے لئے دعوت نامے کا بھیج سکیں گے۔

مائیکروسافٹ ٹیمز کے استعمال کنندہ (یوزرز) ڈیوائس کے گروپس کا انتظام سنبھال سکیں گے، ان تک رسائی حاصل کرسکیں، ٹیم ممبروں کے ساتھ ڈیوائسز کا اشتراک کرسکیں، اور اپنے ٹیم ویور ڈیش بورڈ کو بطور ذاتی ٹیب دیکھ سکیں گے۔ یہ ایک تیز اور زیادہ موثر ورک فلو فراہم کرے گا۔ اس کے ذریعے تکنیکی ٹیموں کو فوری طور پر تمام مطلوبہ آلات اور ماحولیات تک رسائی کا اشتراک کرکے زیادہ موثر انداز میں کام کرنے کی صلاحیت ہوگی۔ اس انضمام کا فائدہ اٹھانے کے لئے کمپنیوں کو مائیکروسافٹ ٹیمز کا لائسنس اور ٹیم وی ویوور کے موافق منصوبہ کی ضرورت ہوگی۔ اس کا استعمال شروع کرنے کے لئے ذیل میں تفصیلی طریقہ بھی دستیاب ہے۔

تبصرہ کریں

Discover more from ارتباط - رابطوں کی دنیا

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading