مائیکروسافٹ کے بین الاقوامی پرستاروں کے لئے ایک مایوس کن خبر! سرفیس ڈؤو کی امریکہ سے باہر فروخت 2021 تک مؤخر۔

تقریباً 10 مہینے کے بعد پہلی بار منظر عام پر لانے کے بعد مائیکروسافٹ نے آخر کار سرفیس ڈؤو کی مکمل تفصیلات بیان کیں اور حیرت انگیز 1399 ڈالرز کی شروعاتی قیمت میں اس ڈوئل اسکرین والے ڈیوائس کے پیشگی آرڈرز کھول دئے۔ اگرچہ یہ فون 10 ستمبر کو امریکہ میں دستیاب ہو گا، لیکن اس بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ہے کہ امریکہ سے باہر بین الاقوامی مارکیٹوں میں یہ ڈیوائس کب لانچ کیا جائے گا۔  

ایک نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مائیکروسافٹ شاید 2021 کی پہلی ششماہی تک سرفیس ڈؤو کی دستیابی میں توسیع نہیں کررہا ہے۔ مبینہ طور پر یہ فرم جب اس ڈیوائس کی بات کرتی ہے تو وہ ایک محتاط انداز اور طریقے اختیار کر رہی ہے کیونکہ وہ پہلے امریکہ میں اس فون کی مارکیٹ کا اور اس کو اپناۓ جانے کا اندازہ لگانا چاہتی ہے۔ ممکنہ طور پر کمپنی اگر صارفین میں اس ڈیوائس کو لے کر مثبت دلچسپی نہیں دیکھتی ہے تو اسے زیادہ ملکوں میں لانچ کرنے سے گریز کرنا چاہتی ہے۔ تاہم، رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر “حالات بدلے تو” ریڈمنڈ فرم جلد ہی یہ فون بین الاقوامی مارکیٹوں میں بھی لانچ کرسکتی ہے۔  

تاہم، یہ انتظار فرمائیے والا نقطہ نظر اس ڈیوائس کے لئے ایک دو دھاری تلوار میں تبدیل  ہو سکتا ہے۔ اگرچہ پرستار اور صحافی اب بھی ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے علاوہ دیگر مارکیٹوں میں بھی سرفیس ڈؤو کی خریداری پر غور کر سکتے ہیں لیکن پہلے سے ہی پرانی کنفیگریشن اور ایک مہنگی قیمت کے ساتھ اس ڈیوائس کی فروخت میں سخت دشواری کا سامنہ کیا جاسکتا ہے۔ کوالکوم کے پرچم بردار چپسیٹ عام طور پر سال کے اوائل میں فون میں ہی شپنگ کا آغاز کر دیتے ہیں، اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر سرفیس ڈؤو 2021 یا اس کے بعد فروخت ہوتا ہے تو اس کے پراسیسرکی عمر دو سال سے زیادہ ہوگی۔ ادائیگیوں کے لئے این ایف سی کی کمی اور وائرلیس چارجنگ بھی وہ غلطیاں ہیں جو ممکنہ طور پر خریداروں کو اس ڈیوائس کا انتخاب کرنے سے روک سکتی ہیں۔  

یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ اس وقت مائیکروسافٹ کی کیا منصوبہ سازی ہو گی جب دوسرے حریفوں کی جانب سے اس طرح کے مزید ڈیوائسز صارفین کے ہاتھوں میں پہنچیں گے۔ برطانیہ میں مبینہ طور پر کچھ کیریئرز نے پہلے ہی سے اس ڈوؤل اسکرین کے سرفیس فون کی فروخت کی سند حاصل کر لی ہے اور جب یہ ان تک پہنچے گا تو وہ اپنے نیٹ ورکس پر اس کو خریداری کے لئے پیش کر دیں گے۔

تبصرہ کریں

%d