مائیکروسافٹ نے سرفیس ڈؤو کے مارکیٹ میں آنے سے پہلے ایم وی پیز کو دی جانے والی پریزنٹیشن (ویڈیو) ریلیز کر دی۔

سرفیس ڈؤو کے مارکیٹ میں آنے سے قبل مائیکروسافٹ نے ایم وی پیز اور صحافیوں کے لئے ایک پریزنٹیشن کا انعقاد کیا جہاں انہوں نے سرفیس ڈؤو کے وجود کی وجوہات کی وضاحت کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے یہ تفصیلات بھی بتائیں کہ ان کی ٹیم اس ڈیوائس کی ریلیز سے کیا حاصل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

مائیکروسافٹ نے اس پریزنٹیشن کی ایک ویڈیو جاری کی ، جسے نیچے دیکھا جاسکتا ہے:

اس ڈیوائس کی قیمت 1399 ڈالر سے شروع ہو رہی ہے جو مارکیٹ کے اس وقت کے سب سے مہنگے موبائل ڈیوائسز کی قیمتوں کے آس پاس ہے، جس کی وجہ سے بہت سے لوگ اسے مارکیٹ میں آنے سے قبل ہی مردہ قرار دے رہے ہیں۔ کیا مائیکرو سافٹ کی پریزنٹیشن نے ہمارے قارئین کو باور کرایا ہے کہ ایسا نہیں ہے؟ ہمیں اپنے کمنٹس کے ذریعے بتائیں۔

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: