مائیکروسافٹ کے سرفیس کی لانچنگ ویڈیوز ہمیشہ سے حیرت انگیز رہی ہیں، جنہوں نے اپنے آلات کی انجینئرنگ کو پوری طرح سے ایک جذباتی ساؤنڈ ٹریک پر تفصیل سے دکھایا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ کمپنی سرفیس ڈؤو کے لئے دوبارہ یہی کام کرنے کو تیار ہے۔
مائیکروسافٹ کے چیف پروڈکٹ آفیسر پانوس پانے نے سرفیس ڈؤو کے لئے یہ مختصر ٹیزر پوسٹ کیا ہے، جسے بہت سے لوگ اس ہفتے لانچ کرنے کی توقع کرتے ہیں۔
— Panos Panay (@panos_panay) August 11, 2020
https://platform.twitter.com/widgets.js
یہ ویڈیو موجودہ وائرل مارکیٹنگ مہم کا اگلا قدم ہے جس میں مائیکروسافٹ کے ٹیک ایگزیکٹوز (اور گوگل کے بھی) نے روزمرہ استعمال میں سرفیس ڈؤو کی تصاویر شائع کی۔
سرفیس ڈؤو مبینہ طور پر اسنیپ ڈریگن 855 SoC پراسیسر، 6 جی بی ریم اور 64/256 جی بی اسٹوریج کی ترتیب کے ساتھ ریلیز کیا جاۓ گا۔ اس ڈیوائس میں دو 5.6 انچ کی AMOLED اسکرینیں بھی ہوں گی جن کی ریزولیوشن 1800 بائ 1350 ہے، جس میں فنگر پرنٹ ریڈر کے ذریعہ بائیو میٹرکس فراہم کی جاۓ گی۔ مائیکروسافٹ نے مبینہ طور پر ہارڈ ویئر کو طاقت بخشنے کے لئے ایک 3،460 ایم اے ایچ کی بیٹری بھی شامل کی ہے۔ یہ ڈیوائس اینڈروئیڈ 10 کو مائیکروسافٹ لانچر کے ساتھ بطور UI چلائے گا، مائیکروسافٹ اس کے لانچ ہونے کے فورا بعد ہی اس کے اینڈروئیڈ 11 اپ ڈیٹ پر کام کر رہا ہے۔
بطور پیکیج، اس مجموعے میں اسٹائلس، فولڈ ایبل فون کا خصوصی کیس، یو ایس بی سی چارجر اور سرفیس ایئربڈز (Ear Buds) کی طرح دکھائی دینے والی اکسیسریز شامل ہیں۔ توقع ہے کہ اس کی قیمت 1400 ڈالرز سے شروع ہوگی۔
مائیکروسافٹ کی اس ڈیوائس کو اگست کے دوسرے یا تیسرے ہفتے میں لانچ کرنے کی توقع کی جا رہی تھی اور اسی سلسلے میں مبینہ طور پر مائکروسافٹ نے ایک تعارفی پروگرام میں اپنے کچھ ایم وی پیز کو مدعو کیا تھا۔