سام سنگ نے اپنے فولڈنگ اسمارٹ فون کے لانچ کو ناکافی قابل استعمال وجوہات کی بنا پر 2019 تک ملتوی کر دیا۔

سام سنگ کے موبائل کمیونیکیشن بزنس کے صدر، ڈی جے کوہ نے گزشتہ سال کہا تھا کہ ان کی کمپنی 2018 کے اختتام تک ایک فولڈنگ اسمارٹ فون لانچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ بدقسمتی سے انہوں نے حال ہی میں اپنے اصل بیان کی نفی کر دی اور کہا کہ اس ڈیوائس کا لانچ 2019 تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

سی ای ایس (کنزیومر الیکٹرانکس شو) 2018 تجارتی میلے میں شرکت کرتے ہوئے سام سنگ کے عہدیدار نے کہا کہ اب ایک فولڈنگ اسمارٹ فون کی ریلیز کو اگلے سال کے لئے شیڈول کیا جا رہا ہے۔ بظاہر کمپنی کا اس پراڈکٹ کی ریلیز میں تاخیر کا بنیادی سبب صارفین کے لئے موزوں UX (صارف کے استعمال کا تجربہ) فراہم کرنے میں ان کے انجینئرز کی ناکامی ہے۔

تاہم، ڈی جے کوہ نے کہا کہ ان کی کمپنی اس مسئلے پر قابو پانے کے لئے فعال طور پر مختلف طریقوں پہ کام کرنے میں لگی ہوئی ہے تاکہ 2019 کے اختتام تک فولڈنگ اسمارٹ فون کو کمرشلائز بنایا جا سکے۔

سام سنگ نے پچھلے سال اپنے افواہوں میں گردش کرتے فولڈنگ اسمارٹ فون سے منسلک بہت سے پیٹنٹس جمع کروائے ہیں، اور ہارڈ ویئر کے لحاظ سے ایسا لگتا ہے کہ کمپنی اس ڈیوائس کو تعمیر کرنے کے لئے تیار ہے جو بڑے پیمانے پر تیار ہوسکتا ہے۔ امید ہے کہ سام سنگ UX کی رکاوٹ پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائے گا جو اس کو دنیا کے پہلے فولڈنگ اسمارٹ فون کی جلد ریلیز کو یقینی بنائے گا۔

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: