سام سنگ اس سال دسمبر میں ممکنہ طور پر ایک 7.3 انچ OLED اسکرین کے ساتھ پہلا فولڈنگ فون لانے کا ارادہ رکھتا ہے

سام سنگ اپنے پہلے فولڈنگ فون کی نومبر 2018 میں تیاری کرنے کے لئے منصوبہ بندی کر رہا ہے اور کوریائی اشاعت ای ٹی نیوز کے مطابق یہ ڈیوائس 7.3 انچ کے OLED ڈسپلے کے ساتھ ہو گا۔

جیسا کہ ہم نے کچھ ذرائع سے لیک ہونے والی سلائڈوں میں دیکھا کہ سام سنگ کچھ سالوں سے فولڈنگ اسکرینز پر کام کر رہا ہے اور بالآخر انھوں نے اب یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ وقت آ گیا ہے اس ٹیکنالوجی کو مرکزی دھارے میں لاتے ہوئے ایک ڈیوائس کی صورت میں کمرشلائز کیا جائے۔ اس ٹیکنالوجی کانسیپٹ کو سمجھنے کے لئے ذیل میں دی گئی چار سال قبل کی ایک مضحکہ خیز تصوراتی ویڈیو پر نظر ڈالیں:

تاہم اس تازہ ترین رپورٹ نے ماضی کی اس خوابیدہ ویڈیو کو مزید تقویت فراہم کی ہے کہ سام سنگ اس سال مارچ میں فولڈنگ OLED ڈسپلے کی پیداوار شروع کر رہا ہے اور نومبر میں پورے فون کی تیاری کے لئے ستمبر تک بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ شروع کر دے گا۔ نئے سام سنگ  فولڈنگ فون کی ممکنہ طور پر اس سال دسمبر میں یا اگلے سال کے شروع میں اعلان کیئے جانے کی افواہیں گردش میں ہیں۔

یہ فولڈنگ موبائل کیسا نظر آئے گا؟

اس تازہ ترین رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سام سنگ  فولڈنگ فون اندر کی طرف فولڈ ہو جائے گا اور آپ اسے ایک کتاب کی طرح کھول اور بند کر سکیں گے۔ عام استعمال میں یہ ایک فون کی طرح نظر آئے گا اور اسے کھولنے پر یہ ایک ٹیبلیٹ کی شکل اختیار کر لے گا۔ سام سنگ کا  ڈسپلے ڈویژن ان اسکرینز کو تیار کر رہا ہے۔

اس رپورٹ کے ایک اور دلچسپ پہلو کے طور پر سام سنگ  کے ستمبر میں اس نئی ٹیکنالوجی کو بند دروازوں کے پیچھے انڈسٹری کو دکھانے کے منصوبوں کو بے نقاب کیا گیا ہے۔

دلچسپ اور مہنگا، فولڈنگ فون آ رہا ہے

اور اگر آپ حیران ہوئے ہیں تو جی ہاں، یہ فون بہت مہنگا ہو گا، حتی کہ موجودہ پریمیم سطح کے فونز سے بھی زیادہ مہنگا ہوگا۔

“فولڈنگ فون کے ذریعے کارکردگی اور قیمت دونوں کے لحاظ سے ‘سپر پریمیم’ کیٹگری کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جو موجودہ پریمیم سمارٹ فون سے بھی بالاتر ہے، اور اس کا مقصد کی وہ کارکردگی، ڈیزائن اور استعمال کی فراہمی ہے جو اس پراڈکٹ کے لئے صحیح ہو۔” کوریا کے ایک صنعتی نمائندے نے کہا۔

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: