ہواوے کا آنر 7 ایکس اس سال کی پہلی سہ ماہی میں چہرے سے ان لاک ہونے کی صلاحیت (Face Unlock) حاصل کر لے گا

کچھ عرصے پہلے ہواوے (Huawei) نے اپنی آنر (Honor) برانڈ کی ایکس سیریز میں ایک فل ویو (FullView) ڈسپلے پر مشتمل شاندار تشکیلات اور خصوصیات کے ساتھ آنر 7 ایکس ریلیز کیا تھا۔ اس کی ابتدائی قیمت متحدہ عرب امارات میں 999 درہم تھی اور اب بھی اسی قیمت میں فروخت ہو رہا ہے۔ اب آنر (Honor) نے اپنے ویو 10 اور 7 ایکس اسمارٹ فونز کی عالمی دستیابی کا اعلان تو کیا ہی ہے لیکن اس کے ساتھ ہی اس نے ایک لال رنگ کا لیمٹڈ ایڈیشن آنر 7 ایکس متعارف کرایا ہے، جو منتخب مارکیٹس میں محدود مقدار (بیس ہزار یونٹس) میں دستیاب ہو گا۔

آنر 7 ایکس گزشتہ مہینے ریاست ہائے متحدہ میں لانچ ہوا جو قیمت کے اعتبار سے ایک بہت ہی اچھا موبائل فون ہے۔ صرف 200 ڈالرز میں یہ توقع سے زیادہ خصوصیات کا حامل ہے لیکن اگر آپ کے لئے یہ خصوصیات بھی اس موبائل فون کو خریدنے کے لئے ناکافی ہیں تو شاید آنر کا اگلا اعلان آپ کو یہ فون خریدنے پر مجبور کرے گا۔

کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی آنر 7 ایکس ڈیوائسز کی پوری لائن اپ کو نئے چہرے کی شناخت اور ان لاک کرنے والی خصوصیت بھی مل جائے گی جسے فیس ان لاک (Face Unlock) بھی کہا جاتا ہے۔ یہ نئی خصوصیت 2018 کی پہلی سہ ماہی میں شروع ہونے والے او ٹی اے اپ ڈیٹ کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔

بظاہر آنر 7 ایکس اس طرح کی خصوصیت کو شامل کرنے والا اس وقت کا سب سے سستا اسمارٹ فون ہو گا، لہذا اگر آپ کو پریمیم خصوصیات کے ساتھ ایک سستے اینڈرائڈ ڈیوائس کی ضرورت ہے تو جلد آنے والی یہ خصوصیت اس کو خریدنے کی ایک اور وجہ ہو سکتی ہے۔

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: