ڈوگی (Doogee) کا BL12000 آپ کو ایک اسمارٹ فون پر آنے والی اب تک کی سب سے بڑی بیٹری فراہم کرے گا

جدید اسمارٹ فونز بہت سے نمایاں خصوصیات کے ساتھ آتے ہیں۔ جب ہمیں ایک نیا ہینڈسیٹ خریدنا ہوتا ہے تو اس کے لئے ہم سب کی اپنی اپنی ترجیحات ہوتی ہیں کہ ایک اسمارٹ فون میں ہمارے لئے سب سے زیادہ اہم چیزیں کونسی ہیں، لیکن طویل بیٹری لائف واحد ایک ایسی خصوصیت ہے جس کو ہر صارف سراحتا ہے۔

اگر آپ حقیقی معنوں میں ایک بڑی بیٹری سے لیس ہینڈسیٹ کی تلاش کر رہے ہیں تو بلاشبہ چینی مینوفیکچرر ڈوگی (Doogee) کا آنے والا BL12000 ماڈل آپ کو مایوس نہیں کرے گا۔ جیسا کہ اس کے ماڈل نمبر سے پتہ چلتا ہے کہ BL12000 میں ایک وسیع پیمانے کی 12،000 میگاواٹ پاور کی بیٹری شامل ہے جو ہم نے ابھی تک کسی دوسرے اسمارٹ فون میں نہیں دیکھی ہے۔ یہ بہت زیادہ پاور ہے جو یقینا اس فون کی چارجنگ کے درمیان کے عرصے کو طویل کرے گی۔ ڈوگی نے بیٹری چارجنگ کی انتہائی تیز رفتاری کا وعدہ بھی کیا ہے – ان کا کہنا ہے کہ یہ بیٹری چار گھنٹے میں مکمل چارج کی جا سکتی ہے، جو اس کے سائز کے لحاظ سے بہت متاثر کن ہے۔

بلاشبہ اس جہازی سائز کی بیٹری کی شمولیت نے اس فون کے وزن اور سائز میں بھی اضافہ کر دیا ہے جو اس کی خامیوں میں بھی شمار ہو سکتا ہے۔ کچھ صارفین کے لئے اس ہینڈسیٹ کو نہ خریدنے کی یہ ایک بڑی وجہ ہو سکتی ہے لیکن آخر میں یہی کہا جا سکتا ہے کہ اس وقت اتنی وسیع بیٹری لائف کی صلاحیت رکھنے والے ہینڈسیٹ شاذ و نادر ہی دستیاب ہیں۔

ڈوگی BL12000 کی دیگر قابل ذکر خصوصیات ذیل میں اور چند تصاویر آخر میں ملاحظہ کریں:

APPEARANCE
Color Black; Blue
Dimension 162×74.7x14mm
Weight 300g
BASIC PARAMETERS
Operating System Android 7.0
Processor MT6750T 8x Cortex-A53@1.5GHz
GPU Mali-T860
Battery 12000mAh, 12V3A Fast Charge, OTG
MEMORY
RAM 4GB
ROM 32GB
External Storage Micro SD Card (T-Flash Card) Up to 256GB Uses SIM 2 Slot
CAMERA
Rear Camera 16.0MP+13.0MP; F/2.0; LED Flash; Blur Mode; PDAF
Front Camera 8.0MP 130° Wide Angle; 16.0MP 88° Wide Angle; Group Mode; Face Beauty Mode; PDAF
Recording 720P
DISPLAY
Size 6.0” FHD+
Resolution 2160×1080 Resolution
Pixel Density 403ppi
Ratio 18:9
Contrast 1100:1
Panel Technology Multi-touch
NETWORK
SIM Card Dual SIM Card Standby; Nano SIM + Nano SIM
2G GSM: B2/3/5/8
3G WCDMA: B1/8
4G FDD:B1/B3/B7/B8/B20
Wi-Fi Support
Bluetooth Support
OTA Support
MEDIA
Video AVI, MP4, WMV, RMVB, MKV, MOV, ASF, RM, FLV, up to 720p / 30fps
Audio MP3, M4A, AAC, MKA, AMR, ALAC, FLAC, APE, WAV
GPS AND SENSORS
Fingerprint Rear Fingerprint; 0.1s Unlock; 360° Identification
GPS Support
G-Sensor Support
Proximity Sensor Support
OTHERS
Language English, Spanish, Portuguese (Brazil), Portuguese (Portugal), Italian, German, French, Russian, Arabic, Malay, Thai, Greek, Ukrainian, Croatian, Czech
PACKAGE CONTENTS
1 x Cellphone
1 x Charger (12V/2A)
1 x USB Cable; 1 x USB OTG Cable
1 x Phone Case
1 x Protective Film
Packing Box, Manual, Warranty Card

ڈوگی BL12000 کی فروخت 8 جنوری سے شروع ہو گی۔ ڈوگی نے اس ڈیوائس کے لئے 179.99 ڈالرز کی قیمت مقرر کی ہے اور یہ سیاہ اور نیلے رنگ میں دستیاب ہو گا۔ اگر آپ اس فون میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ اسے دوگی کے آفیشل اسٹور یا بینگ گوڈ سے حاصل کر سکتے ہیں، جس کے لنکس ذیل میں دیئے گئے ہیں۔

This slideshow requires JavaScript.

تبصرہ کریں

Discover more from ارتباط - رابطوں کی دنیا

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading