گزشتہ سال فنگر پرنٹ سکینر کو ڈسپلے کے اندر ڈھالنے کے بارے میں بہت باتیں سننے میں آ رہی تھیں۔ کچھ کمپنیوں نے پروٹوٹائپ بھی جاری کر دیئے تھے اور یہ افواہیں بھی تھیں کہ ایپل اپنے اینیورسری ایڈیشن کے آئی فون کے لئے اسی طرح کی ٹیکنالوجی پر کام کر رہا ہے۔
آخر میں ایپل اپنے آئی فون ایکس اور آئی فون 8 کے ماڈلز میں یہ صلاحیت فراہم کرنے میں ناکام رہا، لیکن مقبول لیکر ایویلیکس کے مطابق چینی OEM ڈوگی (Doogee) اپنے آنے والے فون میں ڈسپلے اسکرین کے اندر فنگر پرنٹ اسکینر کو شامل کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ انہوں نے دیگر تفصیلات بھی ظاہر کی ہیں جیسے کہ ڈسپلے کا سائز 6.2 انچ ہو گا اور یہ فون آئی فون X کے ساتھ بہت مشابہت رکھتا ہو گا۔ اس فون کی اسکرین کے کنارے انتہائی کم ہوں گے جس میں ڈسپلے کے اندر فنگر پرنٹ سکینر بھی ہو گا۔ دی گئی تصاویر پر ایک قریبی نظر ڈالنے سے اس فون کا آنے والے سام سنگ گیلیکسی S9 سے بھی موازنہ کیا جا سکتا ہے۔ کمپنی نے اس فون میں آئی فون X کے تعمیری پہلوؤں کو بھی اجاگر کیا ہے، جس میں اس کا بدنام زمانہ کٹ آؤٹ (اسکرین کے بالائی مرکزی حصے پر اسپیکر، فرنٹ کیمرے اور دوسرے سینسرز کے لئے مختص کی جانے والی جگہ) بھی شامل ہے۔
فی الحال ہم اس ڈیوائس کے اندرونی حالات کے بارے میں کچھ نہیں جانتے ہیں اور نہ ہی اس کی رونمائی کی تاریخ کے بارے میں کچھ کہہ سکتے ہیں لہذا ہمیں مزید معلومات کا انتظار کرنا پڑے گا۔