واٹس ایپ 31 دسمبر کے بعد سے ونڈوز فون 8.0، بلیک بیری OS اور بلیک بیری 10 کے لئے معاونت ختم کر رہا ہے

واٹس ایپ نے گزشتہ سال اعلان کیا تھا کہ وہ ان موبائل پلیٹ فارمز کی سپورٹ کرنا ختم کر دے گا جو واٹس ایپ کی خصوصیات کو بڑھانے کی صلاحیت میں معاونت نہیں کرتی ہیں۔ ان میں سب سے پہلے جانے والے ونڈوز فون 8.0، بلیک بیری OS اور بلیک بیری 10 موبائل پلیٹ فارمز ہیں، لہذا اگر آپ ان میں سے کسی بھی آپریٹنگ سسٹم پہ چلنے والا اسمارٹ فون استعمال کر رہے ہیں تو آپ کو مبنبہ کیا جاتا ہے کہ ان پلیٹ فارمز پر 31 دسمبر سے واٹس ایپ کی سپورٹ ختم ہو جائے گی۔

اگرچہ پہلے اعلان میں واٹس ایپ نے کہا تھا کہ ایپ ان موبائل پلیٹ فارمز پر کام کرنا بند کر دے گی جو مزید سپورٹ نہیں کر رہے ہیں، ایک حالیہ تازہ ترین تجزیہ سے پتہ چلتا ہے کہ صارفین نئے اکاؤنٹس بنانے کے قابل نہیں ہونگے اور نہ ہی موجودہ اکاؤنٹس کی دوبارہ تصدیق کرسکیں گے۔ اچھی خبر یہ ہے کہ آپ 31 دسمبر کے بعد بھی واٹس ایپ کا استعمال جاری رکھنے کے قابل ہوں گے۔

البتہ اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ چونکہ واٹس ایپ اب بلیک بیری OS اور بلیک بیری 10 کے لئے فعال طور پر ڈیولپ نہیں کیا جائے گا اس لئے ممکن ہے کہ کچھ خصوصیات کسی بھی وقت کام کرنا بند دیں۔

اسی خبر میں واٹس ایپ نے یہ بھی تصدیق کی ہے اس کے علاوہ نوکیا S40 اور اینڈرائڈ  2.3.7 اور اس سے پہلے کے دوسرے پلیٹ فارمز کی سپورٹ بالترتیب 31 دسمبر 2018 اور 1 فروری 2020 سے ختم کر دی جائے گی۔

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: