ایک طویل عرصے تک زیادہ تر اینڈرائڈ کے صارفین کو اپنے نئے ڈیوائس کی سیٹنگ کرنے کے لئے کچھ مخصوص مراحل سے گذرنا پڑتا تھا چاہے وہ کسی بھی برانڈ کا ڈیوائس ہو۔ ان مراحل میں مینوفیکچرر کے فراہم کیئے ہوئے براؤزر کی جگہ گوگل کروم کو ایک ڈیفالٹ براؤزر کی حیثیت سے ترتیب دینا بھی شامل تھا۔ بہت سارے فون سازوں نے اب اپنا انٹرنیٹ براؤزر بنانا چھوڑ دیا ہے لیکن صرف ایک سام سنگ ہی ہے جس نے ابھی تک ہار نہیں مانی ہے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ کچھ سالوں سے سام سنگ انٹرنیٹ براؤزر تیزی کے ساتھ بہتری کی طرف گامزن ہے۔ یہ ایک تیز براؤزر ہے، یہ ایکسٹینشنز کی سپورٹ کرتا ہے، آپ کے ڈیسک ٹاپ براؤزر سے مطابقت پذیر ہوسکتا ہے اور اس کے علاوہ یہ آپ کے محفوظ کردہ پاسورڈز کو ایک فنگر پرنٹ سکین کے ساتھ تبدیل بھی کرسکتا ہے۔ ہم یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ بہت سے لوگ اب بھی سام سنگ کے براؤزر کو استعمال کرنے کو ترجیح دیتے ہیں، لیکن سوچنا یہ ہے کہ ان کی تعداد کتنی ہے۔ لہذا اس مقصد کے لئے ہم نے ایک پول ترتیب دیا ہے۔ براہ مہربانی ذیل میں دیئے گئے پول میں حصہ لیجیئے: