آئی فون X ایک فرینکن فون ہے، کیسے؟ دیکھیں کہ ایپل کس طرح اپنی پراڈکٹس کے ذریعے اپنے سپلائرز کی قسمت بدل دیتا ہے

فرینکن فون ایک نئی اصطلاح ہے جس کا مطلب ایک ایسا موبائل فون جس میں مختلف کمپنیوں کے مختلف اجزاء جیسے کی بورڈ، بیٹری، ڈسپلے اسکرین وغیرہ ڈال کر اسے قابل استعمال بنایا جاتا ہے۔ یہاں پر آئی فون X کے لئے یہ اصطلاح کیوں استعمال کی جا رہی ہے، اور ایپل کس طرح اپنی پراڈکٹس میں مختلف سپلائرز کے مختلف اجزاء استعمال کر کے ان کی قسمت بدل دیتا ہے، آئیے اس پر ایک مختصر نظر ڈالتے ہیں۔

سعودی عرب سے تائیوان تک پھیلے ایپل کے سپلائرز یا تو آئی فون کی کامیابیوں پر سوار ہیں یا پھر گزشتہ دہائی میں مشکل وقت سے گذر رہے ہیں، اس بات کا انحصار اس پر ہے کہ آیا قسمت آئی فون کے اجزاء کی ترسیل کی صورت میں ان کی پیشانی پر بوسہ لیتی ہے یا نہیں۔ ایشین مارکیٹ کی سیاست اور معیشت کی خبروں اور رجحانات کی جامع کوریج کرنے والے ادارے نکی (Nikkei) نے ایک جامع تجزیہ کیا ہے کہ آئی فون کی دسویں سالگرہ ایشین ٹیکنالوجی کمپنیوں کے لئے کیا معنی رکھتی ہے اور اس کے لئے کئی انفوگرافکس بنائی ہیں جو ظاہر کرتی ہیں کہ مختلف سپلائرز کے مختلف اجزاء کے ذریعے بنایا جانے والا آئی فون ایکس ان کمپنیوں کے لئے کتنا بڑا جن ہے۔

پوری سپلائی چین کو تبدیل کر کے دوبارہ سے کھڑا کیا گیا ہے

ایپل نے اس کے ہینڈسیٹ کے تیاری کے ساتھ ایشیائی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو بہت تیز کے ساتھ تبدیل کر دیا ہے، لیکن اس تصور کے باوجود کہ انھوں نے اس عروج و زوال کا سفر سب کے ساتھ طے کیا ہے، انفوگرافکس سے پتہ چلتا ہے کہ کس طرح ایپل کے سپلائرز میں شامل یہ کمپیناں اپنے اپنے متعلقہ شعبوں میں حقیقی جادوگروں میں تبدیل ہوتی چلی گئیں۔ دوسری جانب سونی، ایسر یا ننٹینڈو جیسے سابق ایشیائی دیو ہیں جو اس وقت سے اٹھنے کی کوششیں کر رہے ہیں جب سے ایپل نے آئی فون کی شکل میں استعمال میں آسان ایک چھوٹا سا کمپیوٹر ہماری جیبوں میں ڈال دیا۔ ایپل کے اجزاء کے تقریبا 70 فیصد سپلائرز ایشین کمپنیاں ہیں، لیکن رپورٹ کے مطابق یہ سب کی سب صرف منافعوں کی ہی حصہ دار نہیں ہیں بلکہ کچھ کے حصہ میں خسارے بھی آئے ہیں۔

ایپل کو اجزاء فراہمی کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو نئی ٹیکنالوجیز اور نئے سازوسامان کے لئے قبل از وقت بہت سی سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے لیکن آپ کو یہ نہیں پتہ ہوتا کہ ایسے وقت میں آپ کسی دوسرے گاہک کو اپنی ٹیکنالوجی یا اس کی پروڈکشن کی صلاحیت کو استعمال کرنے کے لئے تلاش کرسکتے ہیں جب ایپل آپ سے یہ ٹیکنالوجی لینا چھوڑ دے یا پھر آپ کے حریفوں سے لینا شروع کر دے۔ اس طرح شاید ہم اس نتیجے پر پہنچتے ہیں کہ ایپل اور اس کے ہارڈویئر سپلائرز ترقی کے مختلف راستوں پر گامزن ہیں۔

ذیل میں انفوگرافکس ملاحظہ کریں:

This slideshow requires JavaScript.

تفصیلی آرٹیکل کے مطالعہ کے لئے نیچے دیئے گئے اصل آرٹیکل کے لنک پر کلک کریں:

ماخذ: Nikkie

تبصرہ کریں

%d