جولائی میں مائیکروسافٹ نے اپنی ان ششماہی خصوصیات کی فہرست شائع کی تھی جن کو ونڈوز 10 کے اگلے اپ ڈیٹ میں سے مثتثنی یا مستقل طور پر خارج دیا جائے گا۔ مثتثنی قرار دئیے جانے والی فہرست میں بڑی تعداد میں پسند کی جانے والی مائیکروسافٹ کی پینٹ ایپلی کیشن بھی شامل تھی جس کی شروعات ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کی پیدائش سے ہوئی تھی۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ مثتثنی قرار دئیے جانے کا مطلب یہ ہے کہ ایپ اب بھی دستیاب ہو گی لیکن اس کی نئی خصوصیات کے ساتھ معاونت نہیں کی جائے گی اور ممکنہ طور پر بعد میں اس کو مستقل طور پر ہٹایا بھی جاسکتا ہے۔ پھر بھی، ایک پس منظر تھا، اور مائیکروسافٹ نے اس بات کی تصدیق بھی کی تھی کہ جب پینٹ کو کچھ عرصے بعد ہٹا دیا جائے گا، تو پھر بھی یہ مائیکروسافٹ اسٹور کے ذریعہ دستیاب ہو گی، جو اس وقت ونڈوز اسٹور کہلاتا تھا۔
اس ہفتے کے آغاز میں، مائیکروسافٹ نے ونڈوز 10 کا انسائڈر پریویو بلڈ 17063 فاسٹ رنگ میں جاری کیا اور صارفین نے پینٹ کے اندر ایک پیغام دیکھا ہے جس کا کہنا ہے کہ “پینٹ کا یہ ورژن جلد ہی پینٹ 3D کے ساتھ تبدیل کردیا جائے گا۔ پھر کلاسک پینٹ کی ایپلی کیشن مائیکروسافٹ اسٹور کے ذریعہ دستیاب ہو گی۔” یہ خبر آپ کو ایپلی کیشن شروع کرتے وقت نہیں دی جائے گی بلکہ اس کو دیکھنے کے لئے آپ کو اوپر دائیں کونے میں دیئے گئے “پروڈکٹ الرٹ” کے بٹن پر کلک کرنے کی ضرورت ہوگی۔
ابھی اس پیغام سے یہ واضح نہیں ہے کہ پینٹ ایپلی کیشن کو ونڈوز 10 کے اگلے اپڈیٹ میں سے ہٹا دیا جائے گا جس کی رواں سال موسم بہار میں ریلیز کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے، یا پھر یہ صرف ایک انتباہ ہے جو اس سے اگلے اپ ڈیٹ میں جاری کیا جائے گا اور پھر اس ایپ کو اس کے بعد کے اپ ڈیٹ میں سے ہٹایا جا سکتا ہے۔