زیاؤمی (Xiaomi) ایک بار پھر پاکستان میں 48 گھنٹوں کی آن لائن سیلز لا رہا ہے!

جون 2017 میں فلیٹ 50 فیصد کی فلیش سیل کے غیر معمولی ریکارڈ قائم کرنے کے بعد، می پاکستان (Mi Pakistan) 25 اور 26 ستمبر کو ایک بار پھر ’48 گھنٹوں کی آن لائن سیل’ شروع کر رہا ہے۔

می پاکستان کی سیل کے صفحے پر جانے کے لئے یہاں کلک کریں: https://www.mistore.pk

می نے کہا کہ ان کے پرستاروں نے پچھلی فلیٹ 50 فلیش سیل کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور کمپنی کامیابی سے اپنے اسٹاک کو چند گھنٹوں میں ہی ختم کرنے میں کامیاب رہی۔

زیاؤمی (Xiaomi) ایک چینی موبائل کمپنی ہے جو بہت مختصر عرصے میں پاکستان میں کافی تیزی سے مقبول ہوئی ہے۔

یہ آنے والی سیل ایکو (Eco) کی مصنوعات اور بڑے پیمانے پر پسند کیئے جانے والے می موبائلز پر 25٪ رعایت کے علاوہ بہت سی بنڈل آفرزکی بھی لے کر آ رہی ہے۔

xiaomi_48_hour_sale

زیاؤمی، باضابطہ ای کامرس کے کاروبار کے ساتھ ایک واحد موبائل نیٹ ورک کمپنی ہے جو ایک ایسا معیار قائم کر رہی ہے جس کو مستقبل قریب میں دوسری مقامی موبائل کمپنیاں بھی اپنا سکتی ہیں۔

ماضی میں کسی بھی موبائل کمپنی کی طرف سے ایک فلیش سیل یا آن لائن سیل کا تصور شروع نہیں کیا گیا اور زیاؤمی یقینی طور پر یہ سنگ میل قائم کر کے پاکستانیوں کے دلوں کو جیتنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

اسمارٹ لنک ٹیکنالوجی کے ذریعہ پاکستان میں زیاؤمی کے باضابطہ آغاز کے بعد سے کمپنی ایک کے بعد ایک کامیابی حاصل کر رہی ہے اور یہ سب اس کے اپنے مداحوں کی تعریف کی وجہ سے ہی ممکن ہوا ہے۔

زیاؤمی نے صرف موبائل فون پر آفیشل وارنٹی ہی فراہم نہیں کی بلکہ اپنی ایکو مصنوعات پر تین مہینے کی وارنٹی کی سہولت بھی فراہم کری جو ایک دفعہ پھر کسی بھی موبائل برانڈز کے لئے ایک زبردست تصور ہے۔

می کی مصنوعات کی کوالٹی کی بھی اس خطہ میں تعریف کی جاتی رہی ہے اور ان کی مصنوعات کی مانگ میں بڑھتے ہوئے اضافے کی حقیقت سے واضح ہوتا ہے کہ کمپنی نے اگست میں اپنی مصنوعات کے ایک وسیع پورٹ فولیو کا آغاز کیا ہے اور آنے والے دنوں میں بہت سے مختلف قسم کے ڈیوائسز لانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

قارئین کرام، اپنے کیلنڈروں پر 25 اور 26 ستمبر کی نشان دہی کر لیں اور زیاؤمی کے جدید اور اتبدائی قیمتوں کی مصنوعات کا تجربہ کرنے کے لئے تیار ہو جائیں۔

ہم امید کرتے ہیں کہ می پاکستان اسی طرح آن لائن شاپنگ کا تجربہ دینے کے لئے فلیش سیل، ایک خصوصی اور باضابطہ آن لائن ای کامرس نیٹ ورک متعارف کرانے کی اپنی روایت کو برقرار رکھے گا اور اسی طرح ایک قابل اعتماد اور فوری کسٹمر سپورٹ متعارف کرانے کی اپنی اقدار کو فروغ دیتا رہے گا۔

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: