مائیکروسافٹ نے اکتوبر میں ہونے والی اپنی خصوصی ونڈوز مکسڈ ریئیلٹی کی تقریب کا اعلان کر دیا۔

مائیکروسافٹ نے اکتوبر میں ہونے والی ونڈوز مکسڈ ریئیلٹی کی تقریب کے لئے دعوت نامے بھیجنے کا آغاز کر دیا ہے۔ کمپنی 3 اکتوبر کو سان فرانسسکو میں یہ تقریب منعقد کرنے جا رہی ہے، جو گوگل کے بڑے ہارڈویئر ایونٹ سے صرف ایک دن قبل ہے جہاں گوگل اپنے نئے پکسل اسمارٹ فونز کا اعلان کرے گا۔

 مائیکرو مائیکروسافٹ کی تقریب کے حوالے سے ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ کمپنی اس تقریب میں کون سے اعلانات کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ البتہ پریس کے دعوت ناموں پہ تقریب کا موضوع “مائیکروسافٹ کے آئندہ کے لائحہ عمل جاننے کا موقع” درج ہے۔ ایونٹ کا وقت خاص طور پر اس حوالے سے بہت دلچسپ ہے کہ مائیکروسافٹ اور اس کے شراکت دار 17 اکتوبر کو ونڈوز 10 فال کریئیٹرز اپ ڈیٹس کی ریلیز کے ساتھ ہی ونڈوز مکسڈ ریئیلٹی ہیٹ سیٹس کی شپنگ کی بھی شروعات کرنے جا رہا ہے۔ اگرچہ مائیکروسافٹ اس وقت اپنے اگلی نسل کے ہالولینس ہیڈسیٹ پر کام کررہا ہے، لیکن فی الحال یہ ممکنات میں سے نہیں ہے کہ ہم کمپنی کی طرف سے کسی نئے ہارڈویئر کو دیکھیں گے۔

یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ مائیکروسافٹ اکتوبر میں ہی ایک اور ہارڈویئر ایونٹ منعقد کر رہا ہے جہاں ممکنہ طور پر کمپنی کے نئے LTE کے ساتھ سرفیس پرو کے اعلان کی توقع کی جا رہی ہے جبکہ نئے سرفیس بک کی شپنگ کی اگلے سال کے آغاز سے پہلے توقع نہیں ہے۔

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: