موٹو E4 اور موٹو E4 پلس موبائل فونز کو پاکستان میں لانچ کر دیا گیا۔

آج کی مارکیٹ میں اوسط درجے کی قیمت والے اسمارٹ فونز کی کوئی کمی نہیں ہے۔ البتہ نئے موٹو E4 اور موٹو E4 پلس کچھ نیا لے کر آئے ہیں۔ ایک خوبصورت شکل اور بڑے اپ گریڈ کے ساتھ یہ وہ چیزیں فراہم کرتے ہیں جو آپ چاہتے ہیں – پورا دن بیٹری، زبردست ڈسپلے، پانی کی مزاحمت اور اعلی درجے کے کیمرے جیسی خصوصیات – اور قیمت وہ جو آپ چاہتے ہیں۔

 moto_e4

موٹو E4 ایک بہترین ڈسپلے اور شاندار ڈیزائن کے ساتھ:

موٹو E4 ایک شاندار 5 انچ کے ایچ ڈی ڈسپلے اور ایک خوبصورت دھاتی ڈیزائن کا حامل ہے۔

موٹو E4 میں 8 میگا پکسل کا پیچھے کا کیمرا بھی ہے اور آپ 5 میگا پکسل کے سامنے کے کیمرے کے ساتھ کم روشنی کے حالات میں بھی سیلفی لے سکتے ہیں۔

موٹو E4 کی 2800 میگاہرٹز بیٹری کے ساتھ گھر سے باہر آپ کو بغیر ریچارج کیئے ایک لمبے وقت تک کی بیٹری لائف فراہم کرے گا۔

اس فون کے بارے میں مزید تفصیلات ذیل میۂ دستیاب ہیں۔

moto_e4_plus

موٹو E4 پلس ایک بڑے اپ گریڈ اور بڑے پیمانے پر بیٹری کے ساتھ:

موٹو E4 پلس ایک ایچ ڈی ڈسپلے اور ایک بڑی بیٹری کی پیشکش کے ساتھ اپنے E4 سے کچھ بہتر ہے۔ موٹو E4 پلس ہموار دھات میں اپنے 5.5 انچ ایچ ڈی ڈسپلے کے ساتھ ہاتھ میں ایک اچھا احساس دیتا ہے۔

5 ہزار میگاہرٹز بیٹری اور نسبتا کم پاور کے ساتھ یہ فون ایک ہی چارج میں کئی دن تک چل سکتا ہے۔ ہم پہلے ہی دیکھ چکے ہیں کہ ایک اچھے معیار کی 4 ہزار میگاہرٹز کی بیٹری والے فون کیا کرسکتے ہیں، لہذا E4 کو بھی زیادہ سے زیادہ شاندار بیٹری کی لائف پیش کرنا چاہئے۔ موٹو E4 پلس 10 واٹ کے تیز رفتار چارجر کے ساتھ بھی کام کرتا ہے جو آپ کو چنٹ منٹ کی چارجنگ سے گھنٹوں کی بیٹری لائف فراہم کرتا ہے۔

یہ فون فنگر پرنٹ ریڈر بھی سامنے کی طرف لے آیا ہے۔

کیمرا ڈیپارٹمنٹ میں 13 میگاپکسل آٹوفکوس پیچھے کے کیمرے اور سیلفی فلیش کے حامل 5 میگاپکسل کے سامنے کے کیمرے کے ساتھ کم روشنی میں بھی خوبصورت تصاویر لینے والے کیمرے شامل ہیں۔

فون کے بارے میں مزید تفصیلات ذیل میں دستیاب ہیں۔

قیمتوں کا تعین اور دستیابی:

دونوں، موٹو E4 اور موٹو E4 پلس، 4G کی سپورٹ کرتے ہیں اور کمپنی کے بااختیار شراکت داروں – گرین ٹیک اور ٹیک سیرت کے ذریعہ پاکستان میں مختلف جدید ترین دھاتی ڈیزائنوں کے ساتھ دستیاب ہیں۔

موٹو E4 سنہرے، سرمئی اور نیلے رنگوں میں 14،999 روپے کی قیمت میں دستیاب ہو گا۔ جبکہ موٹو E4 پلس 19،999 کی قیمت سے شروع ہو گا، اور سنہرے اور سرمئی رنگوں میں دستیاب ہو گا۔

  Moto E4 Moto E4 Plus
CPU Quad-core 1.4 GHz Cortex-A53 Quad-core 1.4 GHz Cortex-A53
GPU Adreno 308 Adreno 308
Chipset Qualcomm Snapdragon 425/427 Qualcomm Snapdragon 427
OS Android Nougat 7.1 Android Nougat 7.1
Supported Networks 2G, 3G, 4G LTE 2G, 3G, 4G LTE
Design Water-repellant coating
Fingerprint scanner
Water-repellant coating
Fingerprint scanner
Display 5” IPS LCD with Full HD (1280 x 720) resolution 5.5” IPS LCD with Full HD (1280 x 720) resolution
Memory RAM: 2 GB
Internal: 16 GB
Card slot: yes
RAM: 2 GB
Internal: 16/32 GB
Card slot: yes
Camera Primary: 8 MP, f/2.2, LED flash, HDR
Secondary: 5 MP f/2.2 with LED flash
Primary: 13 MP, f/2.0, LED flash, HDR
Secondary: 5 MP f/2.2 with LED flash
Connectivity Bluetooth 4.1 LE, Wi-Fi 802.11a/b/g/n, GPS Bluetooth 4.1 LE, Wi-Fi 802.11a/b/g/n, GPS
Battery 2,800 mAh 5,000 mAh
Colors Gray, Blue, Fine Gold Iron Gray, Fine Gold
Price Rs. 14,999 Rs. 19,999

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: