اور اب پیش ہونے جا رہا ہے اسٹیو جابز تھیٹر سے، آئی فون ایکس!

ایپل نے بالآخر انتہائی پتلے کناروں کی ایج ٹو ایج اسکرین اور کچھ نئی خصوصیات کے ساتھ متوقع آئی فون ایکس پر سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

apple_iphone_x_design

آئی فون ایکس (جو کہ دس بھی کہلایا گیا) یا آئی فون 8 جس کا بہت سے لیکس اور افواہوں میں حوالہ دیا گیا تھا، یقینی طور پر پچھلے سال سے اب تک کافی زیادہ توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا تھا، اور اب ایپل کی طرف سے ایک پتلے کناروں والے اسمارٹ فون کی شکل میں اسٹیو جابز تھیٹر میں ہونے والی پہلی تقریب میں منظر عام پر آ گیا ہے۔

apple_iphone_x_screen

آئی فون X کے ساتھ  ایپل نے اب آئی فون کی 10 نسلوں کو متعارف کرایا ہے اور گزشتہ تین سال کے آئی فون 6 کے ڈیزائن کو ری سائیکل کرنے کے بعد ایک نیا ڈیزائن متعارف کرایا ہے۔ آئی فون ایکس بلا شبہ کافی عرصے کے بعد آئی فون میں ایک بڑی تبدیلی ہے۔

apple_iphone_x_display

یہ ڈیوائس 2436 x 1125 کی ریزولیوشن کے ساتھ ایک 5.8 انچ کی OLED اسکرین پر مشتمل ہے جو 458 پکسلز فی انچ کی حامل ہے۔ یہ ایپل کی طرف سے سب سے زیادہ گھنا پکسل ڈسپلے ہے۔ ڈسپلے بہترین تجربے کے لئے TrueTone رنگوں، ایچ ڈی آر ویژن اور ڈولبی ایچ ڈی آر کی خصوصیات کا حامل ہے۔ جیسا کہ اس نئے آئی فون میں کوئی ہوم بٹن نہیں ہے، ایپل نے اس ڈیوائس پر iOS کو چلانے کے اشاروں کو متعارف کرایا ہے۔ ہوم اسکرین پر واپس جانے کے لئے  نیچے سے اوپر کی طرف اشارہ متعارف کرایا گیا ہے۔ ملٹی ٹاسکنگ کے لئے، ٹیبز ظاہر ہونے تک صارفین کو سوائپ کر کے تھوڑا رکنے کی ضرورت ہوگی۔

apple_iphone_x_faceid

آئی فون ایکس میں ایک اور بڑی تبدیلی چہرے کی شناخت کا نظام، TouchID کی بجائے FaceID ہے۔ FaceID ایپل کی ادائیگی اور تیسری پارٹی ایپس کی کثیر اقسام کے ساتھ کام کرتا ہے۔ ایپل نے FaceID کے لئے ایک TrueDepth کیمرا شامل کیا ہے اور اس کی ہمہ وقت درستگی کے بارے میں دعوہ کیا ہے۔ چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے کے لئے، صارف کو کیمرے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ کمپنی نے وعدہ کیا ہے کہ ماسک یا تصاویر کے ذریعے چہرے کی شناخت کے نظام کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا۔

apple_iphone_x_faceid_security

طاقتور A11 بایونک نیورل انجن کا استعمال کرکے آئی فون پر چہرے کی تمام تصاویر کی پروسیسنگ کی جاتی ہے۔ آئی فون یا کسی بھی سرور پر کوئی ڈیٹا محفوظ نہیں کیا جاتا بلکہ چہرے کی شناخت کے عمل کو ریئل ٹائم میں پراسس کیا جاتا ہے۔

apple_iphone_x_animoji

اینی موجی (Animoji) نام کی ایک اور نئی خصوصیت آئی فون ایکس میں متعارف کرائی گئی ہے جو TrueDepth کیمرے کا استعمال کرتی ہے۔ اس خصوصیت کے ذریعے صارفین فرنٹ کیمرے سے لی گئی آواز اور جذبات کی وڈیوز کے ساتھ متحرک emoji بنا سکتے ہیں۔ یقینی طور پر اس ٹیکنولاجی میں دکھائے جانے والے ڈیمو کے مقابلے میں مزید بہتری لائی جائے گی۔

apple_iphone_x_camera

آئی فون X کے پچھنے ڈوئل کیمروں میں ڈوئل او آئی ایس کے اضافے اور اعلی درجے کی سامنے کے کیمرے کے علاوہ باقی تمام خصوصیات آئی فون 8 پلس کے کیمروں جیسی ہیں۔ آئی فون X پر صارفین پیچھے کے کیمرے جیسی صلاحیت کے ساتھ پورٹریٹ لائٹنگ سیلفیز بھی لے سکتے ہیں۔

apple_iphone_x_airpower

آئی فون 8 کے جوڑے کی طرح، آئی فون ایکس بھی Qi وائرلیس چارجنگ کی سپورٹ کرتا ہے اور اس کے لئے ایپل اگلے سال ایئر پاور کے نام سے ایک وقف چارجنگ ڈیوائس بھی متعارف کرائے گا۔

آئی فون X کی قیمت 999 ڈالرز سے شروع ہو گی اور آئی فون 8 اور 8 پلس کی طرح 64 جی بی اور 256 جی بی میں دستیاب ہو گا۔ آئی فون X کیلئے پری آرڈرز 27 اکتوبر سے شروع ہو جائیں گے اور شپنگ 3 نومبر سے شروع ہوگی۔

تبصرہ کریں

%d