ایپل نے اپنے نئے آئی فون 8 اور آئی فون 8 پلس موبائل فونز متعارف کروا دیئے۔

آئی فونز کی نئی نسل کے بارے میں ہونے والی مہینوں کی قیاس آرایئوں کے بعد بالآخر ایپل نے اپنی 7 ایس سیریز کو مکمل طور پر نظر انداز کر کے اپنے نئے آئی فون 8 اور آئی فون 8 پلس کا اعلان کر دیا ہے۔

apple_iphone_8_design

آئی او ایس کے نئے ورژن 11 پر مشتمل ان دونوں اسمارٹ فونز کا ڈیزائن بالکل آئی فون 7 اور آئی فون 7 پلس کی طرح ہے، بس فرق اتنا ہے کہ ان دونوں فونز کے سامنے اور پیچھے کی پرت شیشے کی ہیں۔ پچھلی نسل کے مقابلے میں ان فونز کے رنگوں کے اختیارات میں بھی تبدیلی لائی گئی ہے۔ نئے آئی فونز چھے cores کے ساتھ ایک نئے A11  چپ سیٹ کے حامل ہیں۔

ایپل کے مطابق A11 پچھلے پراسیسر کے مقابلے میں آئی فون 8 کی کارکردگی میں 70 فی صد تک اضافہ کرے گا۔ A11 کے چھ کورز دو کارکردگی کے عناصر اور چار اعلی موثر عناصر پر مشتمل ہیں، جو انتخابی طور پر ایپس کی ضرورت کے مطابق شروع ہوتے ہیں۔

apple_iphone_8_camera

نئے آئی فونز پر کیمروں کو بھی نئے سینسرز کے ساتھ اپ ڈیٹ کیا گیا ہے جو بہتر معیار کی تصاویر پیش کرتا ہے۔ آئی فون 8 پلس میں مشین لرننگ اور تصاویر کے ایک جدید پروسیسر کا استعمال کر کے ایک اپ ڈیٹڈ پورٹریٹ موڈ شامل کیا گیا ہے جو پورٹریٹ لائٹنگ موڈ کہلاتا ہے۔

apple_iphone_8_plus_camera

آگمینٹڈ ریئیلٹی آئی فون کی ایک بڑی خصوصیت ہوگی۔ اگرچہ، آرکیٹ (ARKit) کچھ پرانے آئی فونز میں آئے گی لیکن آئی فون 8 اور آئی فون 8 پلس اس نئی ٹیکنالوجی کے لئے بہتر کہلائے جائیں گے۔

نئے آئی فونز کی کنیکٹوٹی کی خصوصیات میں LTE-A، بلیوٹوتھ 5.0 اور Qi وائرلیس چارجنگ شامل ہیں۔ اگرچہ ایسا لگتا ہے کہ آئی فون کے ساتھ ایپل کا کوئی دوسرا چارجر دستیاب نہیں ہو گا۔

apple_iphone_8_plus_price

آئی فون 8 اور آئی فون 8 پلس 64 جی بی اور 256 جی بی میں بالترتیب 699 ڈالرز اور 799 ڈالرز کی قیمت میں دستیاب ہوں گے۔ نئے آئی فونز کے لئے پری آرڈرز 15 ستمبر سے شروع ہوں گے اور ترسیل ایک ہفتے کے بعد شروع ہو جائے گی۔ آئی او ایس 11 کو 19 ستمبر سے رول آؤٹ کرنا شروع کیا جائے گا۔

تبصرہ کریں

Discover more from ارتباط - رابطوں کی دنیا

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading