ایپل نے سیلولر صلاحیت کے ساتھ اپنی نئی سیریز 3 واچ کا اعلان کر دیا۔

ایپل نے گذشتہ روز اپنے ہیڈ آفس کے اسٹیو جابز تھیٹر میں منعقد ہونے والی تقریب میں اپنی نئی ایپل سیریز 3 واچ کو نئی سہولیات اور ایک اضافی بونس کے متعارف کروا دیا۔ اب اس واچ میں سیلولر صلاحیتیں بھی موجود ہیں جس کے ہوتے ہوئے اب آپ کو اپنا فون ہر جگہ لے جانے کی ضرورت محسوس نہیں ہو گی۔

سیریز 3 واچ اب ایک ڈوئل کور پروسیسر کے ساتھ جو 70 فی صد تیز ہے، سیریز 2 کے مقابلے میں ایک نئے ڈیزائن کا حامل ہے۔ جس نے اس واچ کو وائس اسسٹنٹ سری (Siri) سے باتیں، 85٪ تیز وائی فائی کنکشن، اور ایپل کے 40 ملین گانوں کی لائبریری تک رسائی حاصل کرنے جیسی صلاحیتیں دی ہیں۔ اس میں بلوٹوتھ اور وائرلیس صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے ایک نئی W2 چپ بھی شامل ہے۔

apple_series_3_watch_cellular

تاہم، سیلولر کی صلاحیت اس واچ کے لئے سب سے بڑا چیلنج تھا، کیونکہ کسی بھی قسم کا سم کارڈ، یہاں تک کہ ایک نینو سم کارڈ بھی اس گھڑی کے لئے بہت بڑا تھا لہذا ایپل نے اس کے لئے ایک ای سم کا استعمال کیا جو گھڑی کے ڈسپلے کے ساتھ اس کے اینٹینا کے طور پر کام کرتا ہے۔ شاید اس گھڑی کی ایک حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یہ گھڑی سائز میں بالکل سیریز 2 کے جیسی ہے۔ سیلولر کی صلاحیت اس گھڑی کو یہ اجازت بھی دیتی ہے کہ آپ ایک علیحدہ فون نمبر کی ضرورت کے بغیر اپنے آئی فون سے کالز بھی لے سکتے ہیں۔

پچھلے موجودہ رنگوں کے علاوہ اس کے رنگوں میں ایک نئے برش گولڈ کے رنگ کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔ اعلی درجے کا حامل سیرامک ورژن اب بھی دستیاب ہو گا، لیکن اس کے علاوہ ایک نیا ڈارک گرے سیرامک ماڈل بھی دستیاب ہوگا۔

سیریز 3 ایپل واچ 15 ستمبر سے آسٹریلیا، کینیڈا، چین، فرانس، جرمنی، جاپان، سوئٹزرلینڈ، برطانیہ اور ریاست ہائے متحدہ میں 399 ڈالرز کی قیمت پر پری آرڈر کے لئے 22 ستمبر سے شروع ہونے والی ترسیل کے ساتھ دستیاب ہو گی۔ ایپل سیریز 2 کی گھڑیاں اب بھی 329 ڈالرز کی قیمت میں دستیاب ہوں گی، جبکہ سیریز 1 اب 249 ڈالرز کی قیمت میں فروخت ہوں گی۔

ایپل کے سی ای او ٹم کک نے اپنے کی نوٹ کے دوران انکشاف کیا کہ ایپل واچ گاہکوں کی اطمینان کی 97٪ شرح کے ساتھ اب تک دنیا میں نمبر ون گھڑی تھی۔ گاہکوں کے لئے اس گھڑی میں سب سے بڑی خصوصیات میں سے ایک اس کی اسپورٹس کی خاصیت ہے جو دل سے متعلق عملیات کی نگرانی کرتی ہے۔ ایپل اپنی دل کی شرح کی ایپلی کیشن کو بہتر بنانے کے لئے دل کی شرح کو برقرار رکھنے اور دل کی شرح کو بحال کرنے کی اجازت دے کر مزید بہتر بنا رہا ہے۔ یہ ایپ اب دل کی شرحوں میں تبدیلیوں کا پتہ لگا کر اور آپ کو انتباہ کرے گا کہ غالبا آپ اپنی ورزش میں سرگرم نہیں ہیں۔

ایپل نے دل کے دھڑکنے کی شرحوں کے مطالعہ کے لئے اسٹین فورڈ یونیورسٹی کے ساتھ شراکت داری بھی کی ہے جس کے نتائج رواں سال کے دوران ایپ اسٹور پر دیکھنے کو ملیں گے۔

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: