مائیکروسافٹ کا پہلا ونڈوز 10 S ڈیوائس اس کا اپنا سرفیس لیپ ٹاپ ہو گا۔

مائیکروسافٹ نے اپنے ایجوکیشن ایونٹ میں صارفین کے لئے ونڈوز 10 کے ایک نئے ورژن کا اعلان کیا۔ اپنے کریئیٹرز اپ ڈیٹ کی طرح مائیکروسافٹ نے صرف سافٹ ویئر کا ہی اعلان نہیں کیا بلکہ اس کی پشت پناہی کے لئے ایک شاندار ہارڈ ویئر بھی متعارف کروایا ہے۔

 مائیکروسافٹ نے اپنی سرفیس پرو اور سرفیس بک ڈیوائسز کی لائن اپ کو ری فریش کرنے کے بجائے خصوصا طالب علم خریداروں کی وسیع اکثریت کے لئے ایک زیادہ سہل سرفیس لیپ ٹاپ کا اعلان کیا.

سرفیس پرو اور سرفیس بک کے برعکس یہ ڈیوائس نہ ہی ایک ٹیبلیٹ ہے جو ایک لیپ ٹاپ میں تبدیل ہو سکے اور نہ ہی ایک لیپ ٹاپ ہے جو ٹیبلیٹ کے طور پر کام کر سکتا ہے۔ یہ صرف ایک سادہ سا سرفیس لیپ ٹاپ ہے جو ایک لیپ ٹاپ فارم عنصر میں لیپ ٹاپ جیسے ہی کام کرے گا اور ان لوگوں کے لئے ہے جن کو مائکروسافٹ کی طرف سے ایپل کے میک بک کے مقابلے میں ایک لیپ ٹاپ ڈیوائس کی ضرورت تھی جو کہ ایک بہت اچھی بات ہے۔

سرفیس لیپ ٹاپ میں آپ کو ایک پتلے اور ہلکے ایلومینیم چیسس کے ساتھ، طاقتور انٹیل کور آئی سیریز پر مشتمل ایک خوبصورت مخصوص سرفیس ہارڈ ویئر ملے گا۔ اس میں ایک اچھے سائز کا کی بورڈ ہے جو سرفیس پرو 4 کے پریمیم کی بورڈ کی طرح Alcantara سے ڈھکا ہوا ہے جس میں ونڈوز 10 کے اشاروں کے استعمال کے لئے ایک بڑا ٹریک پیڈ بھی ہے۔ تمام سرفیس ڈیوائسز کی طرح مائیکروسافٹ نے اس میں بھی ایک ٹچ بیسڈ اسکرین دی ہے جو کہ ایک QHD اسکرین ہے جبکہ اس میں کوئی USB ٹائپ سی موجود نہیں ہے۔ یہ پرانے سرفیس ایکسیسریز کے ساتھ مطابقت کی سپورٹ کیلئے سرفیس کنیکٹ کے ساتھ آئے گا۔ قیمتوں کے حساب سے اس کا انٹیل کور i5/4GB/128GB کے بیس ماڈل 999 سے شروع ہو گا۔

مائیکروسافٹ کافی عرصے سے ایجوکیشن مارکیٹ میں گوگل اور اپنے دوسرے شراکت داروں سام سنگ اور ایچ پی کے سستے اور وضع دار کروم بکس کے مقابلے میں ان سے آکے نکلنے کی کوشش میں لگا ہوا ہے۔

 یہ پہلی بار نہیں ہے کہ مائیکروسافٹ نے اپنے سافٹ ویئر یا ہارڈ ویئر کے ذریعے کروم بکس کے مقابلے پر آنے کی کوشش کی ہے – بنگ کے ساتھ ونڈوز 8.1، HP اسٹریم اور سرفیس 3 جیسے تمام اقدامات ایجوکیشن مارکیٹ سے نمٹنے کے لیے اس کی کوششوں کا نتیجہ ہیں۔ حتی کہ یہ ونڈوز 10 کلاؤڈ بکس کی پہلی فصل بھی نہیں ہے – اس سے پہنے ایسر بھی کروم بکس کے مقابلے میں اس طرح کی کوشش کر چکا ہے۔ لیکن اس بار اس بات سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ ایک محفوظ، بہترین کارکردگی، آسان سپورٹ والی اور ہلکی پھلکی ایپس کی حامل ونڈوز 10 ایس کے ساتھ مائیکروسافٹ کے سرفیس لیپ ٹاپ ایک بہترین کوشش ہے۔

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: