مائیکروسافٹ نے اپنا شاندار سرفیس لیپ ٹاپ متعارف کرا دیا۔

مائیکروسافٹ نے کل اپنے ایجوکیشن ایونٹ میں اپنی سرفیس لائن اپ میں ایک نئے ڈیوائس کا اضافہ کیا ہے: سرفیس لیپ ٹاپ۔ اور مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ یہ ایک انتہائی خوبصورت ڈیوائس ہے۔ ایک ریفریشر طور پر، سرفیس لیپ ٹاپ، ایک 13.5 انچ پکسل سینس ڈسپلے کے ساتھ چار مختلف رنگوں میں آرہا ہے جو ایک ایلکانٹرا سے ڈھکے کی بورڈ کے ساتھ ساتھ مزید نمایاں خصوصیات کا حامل ہے۔ آپ یہاں سے سرفیس لیپ ٹاپ کی مکمل خصوصیات حاصل کر سکتے ہیں۔

ذیل میں آپ سرفیس لیپ ٹاپ کی مختلف زاویوں سے تصاویر ملاحظہ کر سکتے ہیں اور اس کی خوبصورتی کا اندازہ لگا سکتے ہیں:

surface_laptop_tealsurface_laptop_graphite_2surface_laptop_burgandi_2surface_laptop_silver_2surface_laptop_mainsurface_laptop_silversurface_laptop_burgandisurface_laptop_graphite

مائیکروسافٹ نے ابھی سے سرفیس لیپ ٹاپ آرڈرز لینا شروع کر دیئے ہیں۔ یہ ڈیوائس انٹیل کور i5/4GB/128GB کے بیس ماڈل کے ساتھ 999 ڈالرز کی قیمت سے شروع ہو گا اور 15 جون کے بعد سے ملنا شروع ہو جائے گا۔

آپ یہاں پر اسٹور لنک کے ذریعے مائیکروسافٹ کے آن لائن اسٹور سے سرفیس لیپ ٹاپ پری آرڈر کر سکتے ہیں۔

تبصرہ کریں

%d