مائیکروسافٹ آفس کا بہترین ورژن ونڈوز 10 اسٹور میں جلد آ رہا ہے۔

مائیکروسافٹ ونڈوز اسٹور پر مکمل آفس سوئٹ لا رہا ہے، اور یہ بات ہم کافی عرصے سے سنتے آ رہے ہیں۔ لیکن کل مائیکروسافٹ نے باظابطہ اعلان کیا ہے کہ آفس ایپس اپنی مکمل خصوصیات کے ساتھ جلد ہی ونڈوز اسٹور میں دستیاب ہو جائیں گی۔ ونڈوز اسٹور پر آفس ایپس بنیادی طور پر ونڈوز 10  Sکے لئے ہوں گی جو ونڈوز 10 کا ایک نیا ورژن ہے جس کا مائیکروسافٹ کی طرف سے کل ہی اعلان کیا گیا ہے۔ تاہم، دوسرے تمام ونڈوز 10 صارفین بھی ونڈوز اسٹور سے آفس ایپس ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کرنے کے قابل ہوں گے۔

 لازمی بات ہے کہ مکمل خصوصیات کے ساتھ آفس کا یہ ورژن مفت میں دستیاب نہیں ہو گا بلکہ ان ایپس کا استعمال کرنے کے لئے آپ کو ایک Office 365 کی رکنیت لینے کی ضرورت پڑے گی۔ شکر ہے کہ مائیکروسافٹ براہ راست ونڈوز اسٹور سے آفس کی رکنیت لینے کی سہولت بھی دے رہا ہے جو بہت اچھی بات ہے۔ آپ سیدھا ونڈوز اسٹور سے Office 365 کے پرسنل یا ہوم ایڈیشن کو سبسکرائب کر سکیں گے اور اس کے ساتھ آپ اپنی مرضی سے ماہانہ یا سالانہ رکنیت کے حصول کا انتخاب بھی کر سکیں گے۔

تبصرہ کریں

Discover more from ارتباط - رابطوں کی دنیا

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading