نوکیا کے منسوخ شدہ ونڈوز فون کے پروٹوٹائپ نے منظر عام پر آ کر انکشاف کیا کہ انتہائی پتلے کناروں کے ساتھ یہ فون کیسا ہو سکتا تھا۔

جب مائیکروسافٹ نے سنہ 2014 میں نوکیا کے ڈیوائسز اور سروسز ڈویژن کو حاصل کیا تو اس میں بہت سی تبدیلیاں کی گئیں۔ کئی ہینڈ سیٹس کے منصوبوں کو منسوخ کر دیا گیا اور نوکیا کی ایکس لائن اپ کے تحت کچھ اینڈرا‏ئڈ فونز کو ونڈوز فون پر چلانے کے لئے نظر ثانی کیا گیا۔

 گذشتہ روز لیک ہونے والے ایک پروٹوٹائپ کی تصاویر کا شمار مبینہ طور پر اوپر دی گئی دونوں صورتوں میں ہوتا ہے۔ اس فون کا کوڈ نام id326-3 ہے اور یہ نوکیا برانڈ کے تحت ریلیز کئے جانے والے تمام ونڈوز فون کے مقابلے میں سب سے پتلے کنارے ظاہر کر رہا ہے۔

nokia-id326-2-1

 اوپر دی گئی تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اس فون میں اسکرین کے کنارے تقریبا نہ ہونے کے برابر ہیں جس نے فرنٹ کیمرے کے لئے کوئی جگہ نہیں چھوڑی ہے اور آپ مائیکروسافٹ کی کیمرہ ایپلی کیشن کے آپشنز میں دیکھ سکتے ہیں کہ اس کے پیچھے کے کیمرے کے ساتھ کوئی فلیش بھی نہیں ہے۔

nokia-id326-3

ان تصاویر میں ہم اس موبائل فون کے بارے میں کی کچھ دوسری تفصیلات بھی دیکھ سکتے ہیں۔ اس کا چپ سیٹ MSM8210 ہے جو اسی طرح کا ایک ڈوؤل کور Snapdragon 200 SOC ہے جو مائیکروسافٹ کے لومیا 430/435 میں استعمال کیا گیا تھا، اس کا مطلب اس فون کو لازمی طور پر ایک کم درجے والی لائن اپ میں شمار کیا جانا تھا۔

ایک ایچ ڈی ڈسپلے کا انتخاب اگرچہ ایک عجیب سی بات تھی کیونکہ لومیا 4 کی سیریز کے ڈیوائسز کی اسکرینز p480 تھیں اور لومیا 540 جو نوکیا ایکس ہینڈسیٹ کا ری-ورژن تھا، سے پہلے تک کی 5 کی سیریز میں 720p کی اسکرینز بھی نہیں تھیں۔

nokia-id326-3.2

چونکہ یہ دیکھنا ہمیشہ اچھی بات تو ہوتی ہے کہ کیا ہو سکتا تھا اور صارفین کے لئے کس قسم کے ڈیوائسز مارکیٹ میں لائے جا سکتے تھے، لیکن اب ماضی کے ان دفن شدہ ممکنات پر غوروفکر کرنے کی کوئی تک نہیں بنتی کیونکہ مائیکروسافٹ نے حالیہ دنوں میں بڑی تیزی سے اپنے بہت سے ونڈوز فون کی سپورٹ کرنا ختم کر دی ہے۔

تبصرہ کریں

%d