موبائل ڈیوائسز کے لئے مائیکروسافٹ کی نئی 3D کیپچـر ایپ کے لئے آپ کو تھوڑا زیادہ انتظار کرنا پڑے گا۔

مائیکروسافٹ نے گزشتہ اکتوبر میں ونڈوز 10 کریئیٹرز اپ ڈیٹ کا اعلان کیا تو اس اپ ڈیٹ میں بھرپور توجہ مرکوز کئے جانے والے تین اہم دائرہ کاروں میں سے ایک ‘3D سب کے لئے’ تھا۔

ایک شاندار ڈیمو میں، انھوں نے ایک نئی 3D کیپچـر موبائل ایپلی کیشن کا مظاہرہ کیا جس میں ایک اسمارٹ فون کے پچھلے کیمرے کا استعمال کرتے ہوئے ایک حقیقی دنیا کی چیز کو فوری طور پر ‘اسکین’ کرتے ہوئے اور اس کو ایک مکمل 3D ماڈل میں بدلتے ہوئے دکھایا اور یہ بھی دکھایا کہ اسکین کئے ہوئے اس ماڈل میں مائیکروسافٹ کی نئی پینٹ 3D ایپلی کیشن کا استعمال کرتے ہوئے ترامیم کی جا سکتی ہیں۔ اس ڈیمو میں HP کا ونڈوز 10 فلیگ شپ موبائل ایلیٹ X3 کا استعمال کیا گیا، لیکن مائیکروسافٹ نے بتایا کہ ان کا اس ایپ کو دوسرے پلیٹ فارم پر لانے کا بھی منصوبہ ہے۔

paint_3d_capture_3d

حالانکہ پینٹ 3D پہلے ہی ونڈوز انسائڈرز ذرائع کے لئے دستیاب کر دیا گیا ہے اور 11 اپریل کو کریئیٹرز اپ ڈیٹ کی ریلیز کے بعد عمومی طور پر تمام ونڈوز 10 صارفین کے لئے دستیاب ہو جائے گا، لیکن گزشتہ سال اپنی پہلی جھلک دکھانے کے بعد کیپچـر 3D ایپلی کیشن کا ابھی تک کوئی نام و نشان نہیں ہے اور ایسا لگتا ہے کہ اس کے آنے کی جلدی توقع بھی نہیں ہے۔

جب MSPoweruser نے اس ایپ کو عوامی طور پر دستیاب بنانے کے منصوبے کے بارے میں مائیکروسافٹ سے پوچھا تو ان کی طرف سے کوئی خاطر خواہ جواب نہیں ملا:

The capability to capture objects from your world in 3D using the camera on your phone is not one of our Creators Update features. As we shared in October, we envision the functionality being available across platforms, and we’re working to bring to mobile devices in the future.

اس بیان سے مائیکروسافٹ نے واضح طور پر بغیر کوئی اشارہ دیئے کہ کیپچـر 3D ایپ کب تک آئے گی اس موضوع کو کھلا چھوڑ دیا ہے۔ بظاہر تو ونڈوز 10 کریئیٹرز اپ ڈیٹ کے ساتھ ہی اس ایپ کو لانچ ہونا چاہیئے لیکن کسی نامعلوم وجہ کے باعث ابھی تک تو ایسا ہونے نہیں جا رہا ہے اس لئے اس نئی ایپ کا انتظار جاری رہے گا۔

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: