سام سنگ نے اپنے شاندار گیلیکسی S8 اور گیلیکسی +S8 ڈیوائسز کا اعلان کر دیا۔

اپنے فلیگ شپ موبائل گیلیکسی نوٹ 7 کی ناکامی کے بعد، سام سنگ کے لئے اپنے تازہ ترین اعلی درجے کے ہینڈ سیٹس کے اجراء کے ساتھ اپنے آپ کو دوبارہ ثابت کرنا ایک بہت بڑا سودا تھا۔ جنوبی کوریائی کمپنی نے نوٹ 7 کے ساتھ بیٹری کے مسائل کی وجہ سے آگ لگنے کے واقعات کی ایک سیریز کے بعد اپنے صارفین کا اعتماد واپس حاصل کرنے کا وعدہ کیا تھا، اور اس بات کی تصدیق بھی کی تھی کہ  ایک گیلیکسی نوٹ 8 بھی آئے گا جو “بہتر، محفوظ اور بہت جدید ہو گا”۔

آج، اگرچہ، سام سنگ دو دیگر اعلی درجے کے ہینڈ سیٹس کے اجراء پر توجہ مرکوز کر رہا ہے۔ گیلیکسی S8 اور +S8 کی تفصیلات حالیہ ہفتوں میں تقریبا ہر روز ہی لیک ہو رہی تھی – لیکن آج یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ کمپنی کے لئے یہ ایک “چیلنجنگ سال” ہے، سام سنگ نے آفیشلی اپنے نئے ڈیوائسز کی نقاب کشائی کر دی۔

گیلیکسی S8 اور +S8 دونوں ایک ‘انفینٹی ڈسپلے’ خصوصیت اور اوپر اور نیچے کی طرف سے انتہائی پتلے bezels کے ساتھ ساتھ دائیں اور بائیں کناروں کی جانب سے منحنی خطوط (curved edges) کے حامل ہیں۔ سام سنگ موبائل چیف ڈی جے کوہ نے ان موبائل ڈیوائسز کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ یہ دونوں ڈیوائسز “اسمارٹ فون کے ڈیزائن میں ایک نئے دور” کا آغاز ہیں اور “خلفشار کے بغیر حقیقی معنوں میں عمیق دیکھنے کے تجربے” کے حامل ہیں۔

galaxy_s8_pressure_sensor

سام سنگ نے گیلیکسی S8 اور +S8 میں سے فزیکل ہوم بٹن نکال کر اس کی جگہ ایک دباؤ کے حساسیت پر مبنی ‘پوشیدہ ہوم بٹن’ شامل کیا ہے جو اس کے ڈسپلے میں بنایا گیا ہے۔

سام سنگ نے وضاحت کی کہ ان کے نئے ہینڈ سیٹس میں پریمیم خصوصیات کی ایک وسیع رینج شامل ہے:

  • Premium Camera: The Galaxy S8 and S8+ are equipped with an advanced 8MP F1.7 Smart autofocus front camera and 12MP F1.7 Dual Pixel rear camera for the best low-light, zoom and anti-blur photos with enhanced image processing.
  • Powerful Performance: Packing powerful performance and connectivity, the Galaxy S8 and S8+ feature the industry’s first 10nm processor, enabling heightened speed and efficiency. It is also gigabit LTE and gigabit Wi-Fi ready with support for up to 1 Gbps so users can quickly download files, regardless of the file size.
  • Robust Entertainment: As the world’s first mobile device certified by the UHD Alliance as MOBILE HDR PREMIUM, Galaxy S8 and S8+ let you see the same vibrant colors and contrasts that the filmmakers intended while watching your favorite shows. In addition, the Galaxy S8 and S8+ offer next-level gaming experiences with vivid and superior graphic technology, as well as Game Pack, featuring top game titles, including select titles supported by the Vulkan API.
  • Global Standard in Mobile Security: The Galaxy S8 and S8+ are built on Samsung Knox, a defense-grade security platform. In addition, the Galaxy S8 and S8+ will offer a wide selection of biometric technologies including a fingerprint scanner, iris scanner and facial recognition so users can select a secure biometric authentication method that works best for them.

galaxy_s8_bixby

گیلیکسی S8 اور +S8 سام سنگ کے پہلے ہینڈ سیٹس ہیں جن میں اس کا ڈیجیٹل اسسٹنٹ اور “ذہین انٹرفیس” Bixby شامل ہے جس تک ان ڈیوائسز پر موجود ایک وقف شدہ بٹن کے ذریعے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ سام سنگ نے وضاحت کی:

With the new Bixby button, you will be able to conveniently access Bixby and navigate through services and apps with simple voice, touch, vision and text commands. At launch, Bixby’s Voice function will integrate with several Samsung native apps and features including Camera, Contacts, Gallery, Messages and Settings, with the plan to expand its capabilities to include more Samsung and third-party apps in the near future. Contextual awareness capabilities enable Bixby to offer personalized help based on what it continues to learn about the user’s interests, situation and location.

Users can also shop, search for images and get details about nearby places with Bixby’s image recognition technology. As the Bixby ecosystem grows, it will connect across devices, apps and services as a ubiquitous interface, and open up new experiences and scenarios to simplify life.

galaxy_s8_dex

گیلیکسی S8 اور +S8 میں DEX کی سپورٹ بھی شامل ہے جو “ایک ڈیسک ٹاپ کے تجربے” کے وعدے کے ساتھ صارفین کو ایک آپشنل ڈاک کے ذریعے ان ڈیوائسز کو ایک مانیٹر، کی بورڈ اور ماؤس سے رابطہ قائم کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ اگر آپ کو یاد ہو تو یہ اسی طرح کا تجربہ ہے جو مائیکروسافٹ اپنے ونڈوز 10 موبائل ڈیوائسز پر اپنی کنٹینیوئم کی خصوصیت کے ذریعے کچھ عرصہ پہلے ہی پیش کر چکا ہے۔

ونڈوز 10 موبائل صارفین سے واقف شدہ ایک اور خصوصیت آئیرس کی شناخت ہے – لیکن نئے گیلیکسی S8 ہینڈ سیٹس دیگر سیکورٹی خصوصیات کی بھی ایک رینج پیش کرتے ہیں جن میں چہرے کی شناخت کے اختیارات، ڈیوائس کے عقب پر موجود ایک فنگر پرنٹ سینسر سمیت روایتی پن اور پیٹرن ان لاک شامل ہیں۔

galaxy_s8_features

نئے ہینڈ سیٹس IP68 مٹی اور پانی کی مزاحمت کے ساتھ ساتھ وائرلیس چارجنگ اور تیزی سے چارجنگ کی صلاحیتوں کے علاوہ گیلیکسی S8 پر ایک 3000mAh بیٹری اور S8+ پر 3500mAh بیٹری کے حامل ہیں۔

galaxy_s8_covers

توقعات کے مطابق ان ہینڈ سیٹس کی فعالیت کو بڑھانے کے لئے وائرلیس چارج پیڈ، موبائل بیٹری پیک، گئر VR ہیڈسیٹ، گئر 360 کیمرے، اور ایک QWERTY کی بورڈ کور سمیت کورز کی ایک رینج اور kickstand طرز کے ایک کھڑے کور جیسے ہم آہنگ لوازمات کی ایک وسیع رینج کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

galaxy_s8_s8_plus

گیلیکسی S8 اور +S8 کی اہم خصوصیات ذیل میں ملاحظہ کریں:

Feature Galaxy S8 Galaxy S8+
Display 5.8-inch
Quad HD+ (2960x1440px)
6.2-inch
Quad HD+ (2960x1440px)
Processor Octa-core (2.3GHz Quad + 1.7GHz Quad), 64 bit, 10nm processor
Octa-core (2.35GHz Quad + 1.9GHz Quad), 64 bit, 10nm processor(May differ by country and carrier)
RAM 4GB
Storage 64GB
microSD card slot (up to 256GB)
Rear camera Dual Pixel 12MP
Autofocus
f/1.7 aperture
4K video at 30fps
1080p video at 60fps
Slow-motion 720p at 240fps
Face detection
Front camera 8MP
Autofocus
f/1.7 aperture
Wireless
connectivity
802.11 a/b/g/n/ac Wi-Fi (dual-mode)
Bluetooth 5.0
NFC
GPS, Galileo, Glonass, BeiDou
Sensors Accelerometer
Barometer
Fingerprint sensor
Gyro sensor
Geomagnetic sensor
Hall sensor
Heart rate sensor
Iris scanner
Pressure sensor
Proximity sensor
RGB light sensor
Battery 3000mAh
Fast charging
Wireless charging (WPC / PMA)
3500mAh
Fast charging
Wireless charging (WPC / PMA)
Dimensions 148.9 x 68.1 x 8.0mm
155g
159.5 x 73.4 x 8.1mm
173g

یہاں عجیب بات یہ ہے کہ سام سنگ گیلیکسی S8 اور +S8 میں استعمال ہونے والے پروسیسر کے بارے میں کچھ زیادہ نہیں کہہ رہا ہے سوائے اس کے کہ وہ ان پروسیسرز کو ایک نئے 10nm پروسیس پر بنانے کا بار بار حوالہ دے رہا ہے۔ پراسیسرز کی ڈیولپمنٹ کے لئے سام سنگ کی Qualcomm ساتھ شراکت داری کو دیکھتے ہوئے ڈیوائسز میں وسیع پیمانے پر Qualcomm کے اسنیپ ڈریگن 835 کو استعمال کرنے کی قیاس آرائی کی جا رہی ہے۔

galaxy_s8_colors

دونوں ڈیوائسز مڈنائٹ بلیک، آرکڈ گرے، کورل بلیو، آرکٹک سلور، اور میپل گولڈ پر مشتمل پانچ رنگوں میں دستیاب ہوں گے۔ تمام گیلیکسی S8 اور S8+ ہینڈ سیٹس میں جو AKG ہیڈ فونز کا ایک سیٹ بھی شامل ہو گا جو 99 ڈالرز کے عوض علیحدہ سے بھی فروخت کیا جائے گا۔

یہ دونوں ڈیوائسز نے 21 اپریل کو ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں اور یورپ میں اپریل 28 فروخت پر جائیں گے۔ سام سنگ نے تقریب کے دوران قیمتوں کا اعلان نہیں کیا، لیکن بیسٹ بائے کے مطابق گیلیکسی S8 کی قیمت 749.99 ڈالرز اور +S8 کی قیمت 849.99 ڈالرز ہو گی۔

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: