ونڈوز مکسڈ ریئیلٹی شیل کا تازہ ترین نظارہ بہت ہی متاثرکن ہے (ویڈیو ملاحظہ کریں)۔

ونڈوز مکسڈ ریئیلٹی (سابقہ ونڈوز ہولوگرافک) VR اور AR ہیڈسیٹس پہن کر ورچوئل اور آگمینٹڈ مواد دیکھنے کے لئے مائیکروسافٹ کا شیل ہے جس کی کریئیٹرز اپ ڈیٹ کے حصہ کے طور پر ایسر (Acer) اور اس جیسے دوسرے وسیع اقسام کے ونڈوز OEMs کے بنائے ہوئے سستے مکسڈ ریئیلٹی ہیڈسیٹس کے ساتھ اس سال بڑے پیمانے پر مارکیٹ تک پہنچنے کی توقع ہے۔

یو ٹیوب کی شخصیت سین عوج نے اپنے پی سی پر اس شیل کو ایک ایمولیشن موڈ میں چلایا اور اس کے نفاذ سے کافی حد تک متاثر ہوئے۔

ویڈیو میں ونڈوز مکسڈ ریئیلٹی پلیٹ فارم کی بنیادی تفریقی خصوصیات میں سے ایک کا مظاہرہ کیا گیا جو ورچوئل ماحول کے اندر سے ہی UWP  ایپس کی ایک وسیع رینج تک رسائی حاصل کرنے کی صلاحیت ہے، لیکن ایک اور حیرت انگیز بات یہ کہ آپ “گھر” سے باہر نکلنے کر قابل بھی ہو سکتے ہیں اور تمام قسم کے حسب ضرورت امکانات کی بڑی دنیا کو کھول سکتے ہیں۔

کیا ہمارے قارئین بھی یکساں طور پر متاثر ہیں؟

تبصرہ کریں

%d