مائیکروسافٹ اس بات کی تصدیق کر دی کہ کریئیٹرز اپ ڈیٹ ڈیسک ٹاپ کی ریلیز کے بعد ونڈوز 10 موبائل میں آئے گا۔

یہ کوئی تعجب کی بات نہیۂ ہونا چاہئے کہ ونڈوز 10 موبائل کے لئے کریئیٹرز اپ ڈیٹ کمپیوٹرز کے لئے ہونے والی اپریل کی متوقع ریلیز کے کچھ عرصے کے بعد موبائل آپریٹنگ سسٹم پر آئے گا اور اب مائیکروسافٹ نے باضابطہ اس بات کی تصدیق کر دی ہے۔

مائیکروسافٹ نے سافٹ پیڈیا پر ایک مختصر بیان میں اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ:

ابتدائی اپ ڈیٹ ڈیسک ٹاپ کے لئے ہو گا، لیکن اس کے بعد دوسرے ورژنز بھی دستیاب ہو جائیں گے۔

حالانکہ ونڈوز 10 موبائل صارفین موبائل آپریٹنگ سسٹم کے لئے آنے والی نئی خصوصیات کے بارے بہت زیادہ حوصلہ افزا نہیں ہیں لیکن پھر بھی چینج لاگ اصل میں کافی بڑا ہے جس میں بہت سی ضروری خصوصیات کو مزید پالش کیا گیا ہے، مثال کے طور پر فونز کے لیے کنٹینیوئم کا استعمال کرتے ہوئے اپنے فون کو مقفل کرنا، وائی فائی کی بہتریاں، ایج براؤزر کی بہتریاں اور بہت کچھ۔

ہو سکتا ہے کہ انتظار زیادہ طویل نہ ہو کیونکہ پچھلی بار مائیکروسافٹ نے ونڈوز 10 موبائل کے لئے اینیورسری اپ ڈیٹ پی سی کی ریلیز کے دو ہفتے ہی  رول آؤٹ کرنا شروع کر دیا تھا تاہم یہ الگ بات ہے کہ اس موقع پر کچھ کیریئرز کی طرف سے یہ اپ ڈیٹ کچھ تاخیر سے متعارف کرایا گیا تھا۔

کیا ہمارے قارئین کسی مخصوص قسم کی خصوصیات کی توقع کر رہے ہیں؟ ہمیں ذیل میں بتائیں۔

تبصرہ کریں