الکاٹیل پلس 12:
ونڈوز فون کے صارفین ممکنہ طور پر الکاٹیل سے واقف ہوں گے جس نے حال ہی میں ایک Qualcomm سنیپ ڈریگن 820 چپ سیٹ، 4GB کی ریم اور 64GB کی سٹوریج اور ونڈوز 10 کے ساتھ اپنا ایک پریمیم IDOL 4S ہینڈ سیٹ لانچ کیا تھا۔ اب کمپنی نے موبائل ورلڈ کانگریس 2017 میں کاروباری اداروں کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک ونڈوز 10 ٹیبلٹ کا اعلان کیا ہے۔
الکاٹیل پلس 12 ایک ونڈوز 10 کی ٹیبلٹ ہے جسے ان گاہکوں کے لئے بنایا گیا ہے جن کو میڈیا اور پریزنٹیشن پر زور دینے کے ساتھ کافی معمولی اسپیسیفیکیشنز کے ساتھ ایک ڈیوائس کی ضرورت ہو۔ پلس 12 کی اسپیسیفیکیشنز مندرجہ ذیل ہیں:
Display | 11.6“ Full HD |
CPU/Chipset | Dual Core, 1.1GHz up to 2.3 GHz Intel Celeron Processor N3350 (Tablet), Qualcomm MDM9207 (keyboard) |
Memory | 4GB LPDDR3 + 64GB expandable with SD card |
Camera | 5MP FF |
Connectivity | Wi-Fi, LTE, Keyboard, Micro-HDMI |
Weight | 599 grams |
Dimensions | 284 x 175 x 7.9mm 287.5 (Screen) 186 x 2.8 x 6.9mm (keyboard) |
Battery Capacity | 6,900mAh for the tablet, 2,580 mAh for the keyboard |
Miscellaneous | Windows Hello fingerprint reader, dual loudspeakers |
جیسا کہ اوپر دی گئی وضاحتوں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس کا کی بورڈ اپنی علیحدہ بیٹری اور چپ سیٹ کے ساتھ علیحدہ ہونے کے قابل ہے۔ الکاٹیل پلس 12 ٹیبلٹ کو اپنی کلاس میں 12 انچ کے ڈیوائس کے طور پر سب سے ہلکا ہونے کا دعوی کرتا ہے۔ مزید برآں، اس میں ڈوئل لاؤڈ اسپیکرز بھی ہیں، جو ایک بار پھر ان کاروباری گاہکوں کی ضرورت کے مطابق ہیں جن کو ان کی ضرورت پریزنٹیشنز کے لئے ہوتی ہے۔ یہ پورا سیٹ اپ 15 ڈیوائسز تک کے لئے ایک وائی فائی ہاٹ سپاٹ کے طور پر بھی کام کر سکتا ہے۔
“Your office on the move” کی ٹیگ لائن کے ساتھ، الکاٹیل پلس 12 499 یورو (530 ڈالرز) کی قیمت میں جون 2017 سے دستیاب ہو جائے گا۔
لینووو مکس 320:
لینووو کے مکس (Miix) 320 ڈیوائسز کا نچلے درجے کے ڈیوائسز میں شمار ہوتا ہے جن کا کمپنی نے موبائل ورلڈ کانگریس 2017 میں اعلان کیا۔ کچھ ہفتے پہلے لیک ہونے والی تفصیلات کے مطابق یہ ایک ڈیٹیچ ایبل ڈسپلے، ایک انٹیل ایٹم پروسیسر X5، 4GB کی RAM تک، اور 128GB کی اسٹوریج تک جیسی خصوصیات پر مشتمل ہے۔
ایک مکمل بورڈ کے ساتھ 1.02kg کے وزن میں اس کا کلیدی مقصد پورٹیبل ہونا ہے۔ ٹیبلٹ کی موٹائی صرف 9 mm ہے، لیکن ڈاک دو USB پورٹس پر مشتمل ہے جو اس کی موٹائی میں 8.5mm کا اضافہ کر دیتی ہے۔ ڈسپلے 10.1 انچ 1920*1200 LCD ہے، اور آڈیو ڈولبی ایڈوانسڈ ہے۔
مکس 320 کی قیمت 199.99 ڈالرز سے شروع ہو گی اور اپریل میں بغیر پین اور جولائی میں پین کے ساتھ مارکیٹ میں آئے گی۔ یہ برفیلے سفید اور پلاٹینم چاندی (اوپر دی گئی تصویر میں) کے رنگوں میں دستیاب ہو گی۔
لینووو یوگا 520:
لینووو کا کہنا ہے کہ نئے یوگا ڈیوائسز بہت کارآمد ہوتے ہیں جب “موبائل کے صارفین ایک پتلی اور ہلکی مشین میں ایک PC کی مکمل طاقت اور پیداوری صلاحیت چاہتے ہیں۔” 520 ساتویں نسل انٹیل کور i7 تک کے ساتھ آتا ہے، اور آپ ایک آپشنل NVIDIA GeForce 940MX کے ساتھ مجرد گرافکس بھی حاصل کر سکتے ہیں،. اس میں ایک ایکٹو پین اور فنگر پرنٹ ریڈر بھی ہیں جو کہ دونوں ہی آپشنل ہیں۔
ڈسپلے “FHD تک” ایک 14 انچ کی LCD ہے، ریم کے اختیارات 16GB تک جاتے ہیں، اور اسٹوریج کا انتخاب 512GB کی SSD یا 1TB کی HDD کے اختیارات پر منحصر ہیں۔ اس میں ہرمان آڈیو کے ساتھ ڈولبی ہوم تھیٹر بھی ہے جس پر فلمیں دیکھنا بہت ہی مسحورکن ہو سکتا ہے۔
یوگا 520 مئی میں 799.99 ڈالرز کی قیمت میں مارکیٹ میں دستیاب ہو گا اور میں آنکس سیاہ اور معدنی گرے کے رنگوں میں آئے گا۔
لینووو یوگا 720 (13.3 انچ):
13.3 انچ کا یوگا 720 بھی 16GB تک کی ریم کے ساتھ ایک ڈوئل کور کیبی لیک کور i7 تک کے پراسیسرز پر مشتمل ہو گا، لیکن اسٹوریج کے اختیارات ایک 1TB کی SSD تک جا سکتے ہیں۔ ڈسپلے بالترتیب، یا تو آٹھ یا سات گھنٹے کی بیٹری کی زندگی کے ساتھ یا تو FHD یا 4K UHD میں آئے گا۔
یہاں ایک وقف GPU کے لئے کوئی آپشن نہیں ہے کیونکہ یہ انٹیل کا ایچ ڈی گرافکس 620 استعمال کرتا ہے۔ یوگا 520 کی طرح یہ بھی ڈولبی آڈیو پریمیم اور JBL کے اسپیکرز کے ساتھ آئے گا اس لئے اس کی آڈیو کوالٹی بھی اعلی معیار کی ہو گی۔
لینووو یوگا 720 (15.6 انچ):
آخر میں، یوگا 720 کا 15.6 انچ ماڈل طور پر ایک ہی، ایک کور i7 تک، 16GB کی ریم تک، ڈولبی آڈیو پریمیم، JBL اسپیکرز، اور FHD اور UHD اختیارات کے ساتھ کافی حد تک 13.3 انچ ماڈل کے جیسا ہی ہے۔ اگرچہ کچھ اہم اختلافات ہیں۔ اس کی اسٹوریج اوپر دی گئی 1TB کی SSD اسٹوریج کے بجائے 1TB کی HDD یا 512GB کی SSD پر منحصر ہے۔
مزید اہم بات آپ اس کو ایک NVIDIA GTX 1050 کے ساتھ حاصل کر سکتے ہیں اس لئے ایک اعلی درجے کے ماڈل کے ساتھ آپ گرافکس کی حقیقی طاقت حاصل کر سکیں گے۔
یوگا 720 کے دونوں ماڈلز اپریل میں دستیاب ہوں گے۔ 13.3 انچ ماڈل پلاٹینم چاندی، لوہے جیسے بھورے اور کاپر کے رنگوں میں ابتدائی 859.99 ڈالرز کی قیمت سے اور 15.6 انچ ماڈل پلاٹینم چاندی اور لوہے جیسے بھورے رنگ میں ابتدائی 1099.99 ڈالرز کی قیمت سے آئے گا۔
پورش ڈیزائن بک ون:
پورش ڈیزائن نے موبائل ورلڈ کانگریس میں بک ون کے نام سے ایک نئے ونڈوز 10 PC کا اعلان کیا۔ یہ مائیکروسافٹ کی سرفیس بک کی طرح ایک ڈیٹیچ ایبل ڈسپلے کے ساتھ ایک کنورٹ ایبل لیپ ٹاپ ہے۔
تاہم ایک اہم فرق یہ ہے کہ 13.3 انچ کی اسکرین، 3200*1800 ہے جو جانبی تناسب 16:9 بناتی ہے جبکہ سرفیس بک کی 3000*2000 پر 3:2 کے تناسب کی اسکرین ہے۔ اس کے ساتھ ایک وقف GPU کے آپشن کا ذکر بھی ہے۔
ایک مسئلہ جو پورش ڈیزائن نے حل کیا ہے وہ خلا ہے جو آپ کو ایک سرفیس بک کے قبضوں پر نظر آئے گا۔ نیچے دی گئی تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اس کے نیچے کوئی خلا نہیں ہے۔
بک ون انٹیل کے کور i7-7500U استعمال کرتا ہے جس کا مطلب ہے کہ یہ کیبی لیک پراسیسر ہے جو مائیکروسافٹ کے اسکائی لیک سرفیس ڈیوائسز کے مقابلے میں بہتر ہے۔ اس میں 16GB کی ریم، 512GB کی SSD، دو USB ٹائپ-C پورٹس اور دو USB ٹائپ-A پورٹس (جس کا سرفیس ڈیوائسز میں فقدان پایا جاتا ہے) بھی شامل ہیں۔
پورش ڈیزائن کا نیا ونڈوز 10 PC اپریل سے جرمنی میں 2795یورو اور امریکہ میں 2495 ڈالرز میں دستیاب ہوگا۔ کمپنی کے مطابق یہ پورش ڈیزائن سٹورز اور مخصوص ریٹیلرز کے ذریعے دیگر ممالک میں بھی دستیاب ہوگا.