گیلیکسی ٹیب S3:
سام سنگ نے بارسلونا میں ہونے والی موبائل ورلڈ کانگریس 2017 میں اپنے اینڈرائڈ پر مشتمل نئے گیلیکسی ٹیب S3 کا اعلان کیا ہے۔ سام سنگ کا کہنا ہے کہ گیلیکسی ٹیب S3 کو “خالصتا تفریحی مقاصد کے لئے ڈھالا گیا ہے” اور اس مقصد کے لئے، ٹیبلیٹ کا 9.7 انچ کا سپر AMOLED ڈسپلے 4K پلے بیک کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس کے ساتھ AKG کے ٹیون کئے گئے کواڈ سٹیریو اسپیکرز جیسی خصوصیات کا حامل ہے۔ ٹیبلیٹ کا ایک وائی فائی اور ایک LTE ورژن دستیاب ہو گا اور سام سنگ نے تیز چارجنگ اور ایک طویل بیٹری کی زندگی کا وعدہ کیا۔ اب ہر گیلیکسی ٹیب S3 کے ساتھ ایک اپ ڈیٹ S پین بھی آئے گا۔ سام سنگ نے ٹیبلیٹ کے صارفین کو اصل HDR ویڈیوز کو دیکھنے کی صلاحیت کے لئے ایمیزون اور اسی طرح کی دوسری کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری بھی کی ہے۔ گیلیکسی ٹیب S3 میں ایسی خصوصیات بھی بھی ہیں جن کو خاص طور پر گیمز کھیلنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے مثال کے طور پر Vulkan API جو “اعلی گرافکس” فراہم کرتی ہے۔ گیلیکسی ٹیب S3 کی مکمل تکنیکی وضاحتیں ذیل میں دیکھی جا سکتی ہیں:
Display | 9.7” Super AMOLED QXGA (2048×1536) |
Chipset | Qualcomm® Snapdragon™ 820 Quad Core 2.15GHz + 1.6GHz |
LTE Support | LTE Cat.6 (300Mbps) |
Memory | 4GB + 32GB microSD up to 256GB |
Camera | 13MP AF + 5.0MP, Flash |
Port | USB 3.1(Type-C) |
Sensors | Accelerometer, Hall Sensor, RGB Sensor, Finger print Sensor, Gyro Sensor, Geometric Sensor |
Wireless connectivity | Wi-Fi 802.11 a/b/g/n/ac, 2X2 MIMO, Wi-Fi Direct, Bluetooth® 4.2 |
GPS | GPS + GLONASS, BEIDOU, GALILEO |
Dimensions, weight | 237.3 x 169.0 x 6.0mm 429g(Wi-Fi) / 434g(LTE) |
Battery Capacity | 6,000mAh, Fast Charging |
OS | Android 7.0 |
Samsung services and applications | Samsung Smart Switch, Samsung Notes, Air Command, Samsung Flow |
Video | Recording: 4K (3840×2160) @ 30fps Playback: 4K (3840×2160) @ 60fps |
گیلیکسی ٹیب S3 کی رونمائی سام سنگ ونڈوز 10 ٹیبلٹ، گلیکسی بک کے اعلان کے درمیان ہوئی۔ دونوں ڈیوائسز سام سنگ فلو (Flow) کے حامل ہیں، فلو سام سنگ کا ایک بائیومیٹرک تصدیقی نظام ہے جو سام سنگ کے ہم آہنگ ڈیوائسز کو وائرلیس ٹیتھرنگ کرنے کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
گیلیکسی ٹیب S3 کے لئے قیمتوں اور ریلیز کی تاریخوں کا تعین ہونا ابھی باقی ہے۔
گیلیکسی بک:
سام سنگ نے موبائل ورلڈ کانگریس 2017 میں اپنی نئی گیلیکسی بک کا اعلان کیا ہے۔ اگر آپ یہ سمجھ رہے ہیں کہ یہ ایک سرفیس بک اسٹائل کا ڈیوائس ہو گا تو آپ بالکل غلط ہیں، گلیکسی بک اصل میں ایک ونڈوز 10 کی ٹیبلیٹ ہے۔
یہ دو سائز میں آئے گی: 10.6 اور 12 انچ، جو بالترتیب ڈوئل کور 2.6GHz انٹیل کور M3 اور 3.1GHz کور i5 پروسیسر پر مشتمل ہوں گے۔ کور i5 بغیر کولنگ فین کے ہو گا، تو یہ M5 ماڈل ہے جو ری برانڈ کیا گیا ہے جب انٹیل ہے اپنی ساتویں نسل کی چپس کا آغاز کیا۔
ذیل میں گیلیکسی بک کی مکمل وضاحتیں ملاحظہ کریں:
Galaxy Book 10.6″ | Galaxy Book 12″ | |
Display | 10.6″ TFT FHD (1920×1280) | 12″ Super AMOLED FHD (2160×1440) |
Chipset | 7th Gen Intel® Core™ m3 processor, Dual Core 2.6GHz | 7th Gen Intel® Core™ i5 processor, Dual Core 3.1GHz |
LTE Support | LTE Cat.6 (300Mbps) | LTE Cat.6 (300Mbps) |
Memory | 4GB + 64GB/128GB eMMC
microSD up to 256GB |
4GB+128GB SSD/ 8GB+256GB SSD microSD up to 256GB |
Camera | 5MP FF | 13MP AF + 5MP |
Port | USB 3.1(Type-C), Micro SD | USB 3.1(Type-C) x 2ports, Micro SD |
Sensors | Accelerometer, Hall, Light | Accelerometer, Hall, Light |
Connectivity | Wi-Fi 802.11 a/b/g/n/ac, 2X2 MIMO, Bluetooth® 4.1 BLE | Wi-Fi 802.11 a/b/g/n/ac, 2X2 MIMO, Bluetooth® 4.1 BLE |
GPS | GPS + GLONASS | GPS + GLONASS |
Dimensions, weight | 261.2 x 179.1 x 8.9 mm, 640g(Wi-Fi) / 650g(LTE) | 291.3×199.8×7.4mm, 754g(Wi-Fi / LTE) |
Battery Capacity | 30.4W / up to 10hrs, Fast Charging | 39.04W / up to 10.5hrs, Fast Charging |
Samsung features | Samsung Notes, Air Command, Samsung Flow | Samsung Notes, Air Command, Samsung Flow |
Video | Recording: FHD(1920X1080) @30fps Playback: 4K(3840X2160) @30fps |
Recording: FHD(1920X1080) @30fps Playback: 4K(3840X2160) @60fps |
یہ سام سنگ کا پہلا ونڈوز 10 ٹیبلٹ نہیں ہے بلکہ اس سے پہلے گزشتہ جنوری میں سام سنگ گیلیکسی S TabPro بھی جاری کر چکا ہے۔ گیلیکسی بک اگرچہ ایک ایس پین کے ساتھ ہے اس لئے یہ ایئر کمانڈ (Air Command) جیسی خصوصیات کی سپورٹ کرتا ہے جو گیلیکسی نوٹ سیریز کے ڈیوائسز میں ایک مقبول خصوصیت ہے۔ لیکن چونکہ اس میں ونڈوز 10 ہے اس لئے آپ کو ونڈوز انک کی اضافی صلاحیتیں بھی ملیں گی۔
یہ ڈیوائسز سام سنگ فلو (Flow) کے بھی حامل ہیں جو آپ کو اپنے “ہم آہنگ ڈیوائسز” کے ذریعے بائیو میٹرک تصدیق کا استعمال کرتے ہوئے آپ کے کمپیوٹر میں لاگ ان کرنے کی اجازت دیتا ہے مثال کے طور پر آپ اپنے گیلیکسی فون کے فنگر پرنٹ ریڈر کا استعمال کرتے ہوئے اپنے کمپیوٹر میں لاگ ان کر سکتے ہیں۔