مائیکروسافٹ نے ونڈوز 10 کریئیٹرز اپ ڈیٹ میں آنے والی خصوصیات کی ایک بڑی تعداد کا خاکہ پیش کیا جو صارفین کو ونڈوز اپ ڈیٹس کے اطلاق کےنے پر زیادہ کنٹرول دے گا۔ یہ تمام نئے اختیارات پچھلے کچھ عرصے سے انسائڈرز کو پہلے سے ہی دستیاب ہیں لیکن عام لوگوں کو یہ اپریل میں ملیں گے۔
ونڈوز اپ ڈیٹس کے ان نئے اختیارات میں صارفین اپ ڈیٹس کو اپنی مرضی سے شیڈول کر سکیں گے اور پھر اگر منتخب کردہ وقت بھی ان کے لئے مناسب نہیں ہو تو وہ اس کو دوبارہ سے شیڈول کرنے کے قابل ہوں گے۔ ماضی میں صارفین کو سیٹنگز میں صرف ‘فعال گھنٹے’ مقرر کرنے کا اختیار تھا جس کا مطلب وہ وقت ہے جب اپ ڈیٹس انسٹال نہیں ہونے چاہئیں بجائے اس کے کہ وہ اپنی مرضی سے اپ ڈیٹس کے انسٹال ہونے کے وقت کو منتخب کر سکیں۔
فعال گھنٹوں کی بات کریں تو گزشتہ اینیورسری اپ ڈیٹ میں صارفین 12 گھنٹوں کے بجائے، کریئیٹرز اپ ڈیٹ کے بعد اپ 18 گھنٹے کی مدت مقرر کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔ یہ خاص طور پر اس صورت میں مفید ہو گا اگر آپ اپنے کمپیوٹر پر سارا دن خرچ کرتے ہیں۔
آخر میں، جب آپ کو مطلع کیا جائے گا کہ ایک اپ ڈیٹ انسٹال کرنے کے لئے تیار ہے تو آپ کے لئے ایک اسنوز (snooze) کا بٹن بھی ہو گا جو اپ ڈیٹ کو تین دن کے لئے مؤخر کر دے گا۔
یہ تمام نئے کنٹرولز خطرناک “جبری اپ ڈیٹس” کو روکنے کے مقصد سے فراہم کئے جا رہے ہیں جو کبھی کبھی بدترین ثابت ہوتے ہیں۔ یہ آپشنز ونڈوز کے تمام ورژن میں دستیاب ہوں گے نہ کہ صرف پرو ورژن کے لئے جیسا کہ ابھی اپ ڈیٹ کو موقوف یا ملتوی کرنے کی صلاحیت ہے۔
مائیکروسافٹ نے فیڈ بیک حب کے ذریعے حاصل ہونے والی آپ کی رائے کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے۔ فرم کا کہنا ہے کہ جہاں وہ ونڈوز 10 کو اپ ٹو ڈیٹ رکھنے کے لئے مصروف عمل ہیں، وہیں وہ سب سے بہترین ممکن تجربہ فراہم کرنے کے لئے بھی مصروف عمل ہیں اور مستقبل میں ایسی مزید بہتریاں لانے کے عمل کو جاری رکھیں گے۔