مائیکروسافٹ نے ونڈوز ہولوگرافک کا نام تبدیل کر کے ونڈوز مکسڈ ریئیلٹی رکھ دیا۔

مائیکروسافٹ نے سان فرانسسکو میں ہونے والی گیم ڈیولپرز کانفرنس (جی ڈی سی) 2017 میں آج اعلان کیا ہے کہ مکسڈ ریئیلٹی کی سپورٹ ایکس باکس ون کے تمام ورژن پر پہنچے گی۔ اس کے علاوہ کمپنی نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ پہلی مکسڈ ریئیلٹی ڈیولپمنٹ کٹس کی شپنگ اس ماہ سے شروع ہو جائے گی۔

لیکن جس چیز پر تقریبا کسی کا بھی دھیان نہیں گیا وہ یہ ہے کہ مائیکروسافٹ نے خاموشی سے ونڈوز ہولوگرافک کا نام تبدیل کر کے مکسڈ ریئیلٹی رکھ دیا۔ ایم ایس پاور یوزر کی طرف سے پہلی دفعہ رپورٹ ہونے کے بعد مائیکروسافٹ نے ری برانڈنگ کے حوالے سے مندرجہ ذیل بیان جاری کیا:

Microsoft renamed “Windows Holographic” to “Windows Mixed Reality” to be more encompassing of the company’s broader vision for the platform. We’re unifying the mixed reality ecosystem around a platform that enables shared experiences and interoperability between headsets. By opening up the Windows Mixed Reality platform to the industry at large, we anticipate the growth of holographic apps will make for stronger experiences and better devices for everyone.

مائیکروسافٹ کے بیان کے مطابق مکسڈ ریئیلٹی ایکو سسٹم کی اجتماعیت (unification) کمپنی کی طرف سے تمام ورچوئل، آگمینٹڈ اور مکسڈ ریئیلٹیز پر مبنی ایک وسیع تر پلیٹ فارم بنانے کی کاوشیں ہیں۔ ڈویلپرز کے لئے وقف نئی ونڈوز مکسڈ ریئیلٹی کی ویب سائٹ پہ انھوں نے ایک بیان میں کہا:

Mixed reality blends real-world and virtual content into hybrid environments where physical and digital objects coexist and interact. Create mixed reality experiences targeting a broad range of Windows 10 devices—from the untethered, self-contained HoloLens to fully immersive PC experiences using the upcoming Windows Mixed Reality headsets. Release your users from flat screens.

اس متحد (unified) مکسڈ ریئیلٹی ایکو سسٹم کو بنانے سے مائیکروسافٹ نسبتا سستے VR headsets سے لے کر اعلی درجے کے AR ڈیوائسز کی ایک وسیع رینج کی مارکیٹنگ کی کوششوں کو بھی منظم کر رہا ہے جیسا کہ مائیکروسافٹ ہولولینس جو ذیل کی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے۔

why_windows_mixed_reality

آخر میں، ونڈوز مکسڈ ریئیلٹی کا اتحاد (unification) مائیکروسافٹ کو نئے استعمال کے طریقوں کی جانب بھی گامزن ہو سکتا ہے۔ مثال کے طور پر، روچیسٹر انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں کمپیوٹر سائنس کے طالب علم نے ایک منفرد تجربہ کے لئے مائیکروسافٹ ہولولینس اور HTC Vive کو یکجا کیا جس میں اس نے ایک “مشترکہ حقیقت” کی تجویز پیش کی۔

تبصرہ کریں

%d