ایچ پی نے اتفاقیہ طور پر موبائل ورلڈ کانگریس میں ایلیٹ X3 ونڈوز 10 موبائل کا ایک نیا ماڈل ظاہر کر دیا۔

گزشتہ سال موبائل ورلڈ کانگریس 2016 میں میں ایچ پی نے ایلیٹ X3 نامی ایک ‘3 ان 1’ ڈیوائس جو ایک فون، لیپ ٹاپ، اور ایک ڈیسک ٹاپ کے طور پر کام کر سکتا ہے، کا اعلان کرتے ہوئے ونڈوز فون کے پرستاروں کو بہت پرجوش کر دیا تھا۔ کمپنی اس سال باقاعدہ اس ڈیوائس کی دوسری نسل کے ماڈل کی رونمائی نہیں کری، لیکن یہ ماڈل ان کے اسٹینڈ کے ایک ڈسپلے پر اتفاقیہ طور پر پایا گیا۔

 آپ نیچے دی گئی تصویروں میں دیکھ سکتے ہیں کہ اس کے ڈیزائن میں بڑی تعداد میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ مثال کے طور پر اس میں سامنے کا کیمرا اسپیکر کے بائیں جانب ہے جبکہ اصلی ماڈل میں یہ سب سے اوپر بائیں کونے پر تھا۔ اس کے علاوہ اس تصویر میں اس ماڈل کے bezel بھی بہت پتلے دکھائی دے رہے ہیں۔

شاید سب سے زیادہ حیرت کی بات یہ ہے کہ نیچے دیے گئے اسپیکر کی جالیاں لاپتہ ہیں۔ ایچ پی ان دنوں اپنی تمام پریمیم مصنوعات میں بینگ اینڈ آلوفسین کے اسپیکرز کا استعمال کرتا ہے، اس لئے سامنے کے اسپیکرز کی کمی ممکنہ طور پر اس کی تبدیلی کی بھی نشاندہی کر رہی ہے۔

آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اس کے چیسس میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔ سب سے اوپر ایک نئے اینٹینا کی لکیریں دکھائی دے رہی ہیں جو ایک مکمل دھاتی جسم (all-metal body) کی طرف اشارہ ہو سکتا ہے۔

This slideshow requires JavaScript.

بدقسمتی سے، ڈیزائن میں تبدیلیوں کے علاوہ جو سب سے پہلے PCWorld  نے نوٹ کی تھیں ہم اور کسی قابل ذکر تبدیلی کے بارے میں نہیں جان سکے کیونکہ ایچ پی نے جلد ہی یہ ماڈل اپنے بوتھ سے ہٹا دیا تھا اور اس کے ملازمین بھی اس کے بارے میں کوئی بات کرنے کے لئے تیار نہیں تھے۔

ورلڈ کانگریس 2017 میں ایچ پی کے بوتھ پہ مختصر وقت کے لئے نظر آنے والا یہ ہینڈسیٹ ظاہر ہے ایک پروٹوٹائپ تھا تو ممکن ہے کہ اپنی ریلیز سے پہلے اس میں مزید بتدیلیاں بھی دیکھنے میں آئیں۔

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: