بارسلونا میں ہونے والی موبائل ورلڈ کانگریس 2017 میں نوکیا نے اپنے منعقد ایونٹ میں یہ اعلان کیا ہے کہ وہ وتھنگز (Withings) برانڈ کو ختم کر رہا ہے۔ نوکیا نے پچھلے سال اپریل میں 191 ملین ڈالر کے عوض وتھنگز (Withings) کمپنی کو خریدا تھا۔ اور اب وتھنگز Activité ہائبرڈ گھڑیاں نوکیا برانڈڈ ہوں گی۔
نوکیا نے اپنی ہیلتھ میٹ ایپ کے لئے بھی ایک بالکل نئے ڈیزائن اور اسٹریم لائینڈ نیویگیشن کے وعدہ کے ساتھ ایک بڑے اپ ڈیٹ کا اعلان کیا ہے۔ اس میں “نئے کوچنگ پروگرامز جو آپ کو اپنی صحت کے مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے ایک پرسنالائیزڈ ٹریک پر لے جائیں گے” بھی شامل ہوں گے۔
اس تبدیلی کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ نوکیا اپنی برانڈ کو ایک اہم کنزیومر ڈیوائس میکر کے طور پر دوبارہ لانچ کرنے جا رہا ہے۔ 2014 میں، نوکیا کے ڈیوائسز اور سروسز ڈویژن کو مائیکروسافٹ نے خرید لیا تھا لیکن آخرکار HMD موبائل پر برانڈ لائسنسنگ کے ذریعے نوکیا اپنے اسمارٹ فون کے کاروبار میں واپس آ گیا ہے۔ غالبا اپنی Activité ہائبرڈ گھڑیوں اور دیگر اسمارٹ فون ہینڈ سیٹس کے ساتھ نوکیا اور HMD کا اپنے موبائل ایکوسسٹم کی ساکھ کو بحال کرنے کی سمت میں یہ پہلا قدم ہے۔