موبائل ورلڈ کانگریس 2017 میں ایچ پی (HP) کے متعارف کرائے جانے والے چند اہم ڈیوائسز کی جھلکیاں۔

ایچ پی پرو X2:

ایچ پی نے موبائل ورلڈ کانگریس میں ایک نیا ونڈوز 10 کنورٹ ایبل ڈیوائس بھی لانچ کیا ہے۔ کمپنی کا تازہ ترین ونڈوز 10 ڈیوائس، پرو X2 بنیادی طور ان صارفین کے لیے بنایا گیا ہے جو چلتے پھرتے کہیں سے بھی اپنے کاموں کو انجام دینا چاہتے ہوں۔ پرو X2 ایک 12 انچ FHD ڈسپلے اور کارننگ گوریلا گلاس 4 کا حامل ہے۔ معمول کے مطابق یہ ڈیوائس انٹیل کے تازہ ترین اور زبردست کیبی لیک پروسیسرز پر مشتمل ہے، اور آپ اس کو مختلف پروسیسرز کے ساتھ منتخب کر سکتے ہیں – اس میں کور i7 سے لے کر کور M3 پروسیسرز، اور یہاں تک کہ انٹیل کے پینٹیم پروسیسرز بھی شامل ہیں۔ ریم میں آپ کو 8GB کی LPDDR3 ریم اور 512GB تک کی SSD سٹوریج ملے گی۔ گرافکس پراسیسنگ کے لئے اس میں انٹیل ایچ ڈی گرافکس 615 بھی شامل ہے۔

This slideshow requires JavaScript.

ایچ پی نے پرو X2 کے ساتھ سرفیس ٹائپ کور کی طرح کا ایک ڈیٹیچ ایبل کی بورڈ اور سرفیس پین کی طرح کا ایک اسٹائلس بھی شامل کیا ہے۔

ایچ پی کا پرو X2 ابھی سے دستیاب ہے، اور آپ اسے HP.com سے 979 ڈالرز کے عوض حاصل کر سکتے ہیں۔

ایچ پی ایلیٹ ڈاک:

USB-C کے اسٹینڈرڈ کی سب سے زیادہ پرکشش خصوصیات میں سے ایک اس کی ایک ہی تار کے اوپر بہت سے مختلف نیٹ ورکنگ اور مواصلاتی پروٹوکولز حتی کہ پاور بھی لے کے جانے کی صلاحیت ہے جس کا مطلب ہے کہ یہ ممکنہ طور پر ان تمام مختلف کیبلز کی جگہ لے سکتا ہے جنہیں ہمیں پلگ اور ان پلگ کر کرتے ہیں جب ہم اپنے لیپ ٹاپ پر کام کرنے بیٹھتے ہیں۔

یہ دو عدد ڈسپلے پورٹ، ایچ ڈی ایم آئی پورٹ، RJ-45 اور پانچ USB پورٹس فراہم کرتا ہے اور 3 مکمل ایچ ڈی ڈسپلے یا ایک 4K ڈسپلے تک کی سپورٹ کرتا ہے، اس کے علاوہ USB-C سے ہم آہنگ ڈیوائسز کو چارج بھی کر سکتا ہے۔

This slideshow requires JavaScript.

 ڈاک ونڈوز 10 اور ونڈوز 10 موبائل کی حمایت کرے گا اور ایک سال وارنٹی کے ساتھ آئے گا۔ HP ایلیٹ USB-C ڈاک 149 ڈالرز کی قیمت سے شروع گا اور اس کے مارچ میں دستیاب ہونے کی امید ہے۔

ایلیٹ X3 کے لئے ایچ پی کے موبائل ریٹیل اور سکیننگ سولیوشنز:

ریٹیلرز کے لئے اور اسی طرح کے استعمال کے مقاصد کے لئے ایچ پی ایلیٹ X3 موبائل اسکیننگ سولیوشن (329 ڈالرز سے شروع ہونے والا) اور ایچ پی ایلیٹ X3 موبائل ریٹیل سولیوشن (999 ڈالرز سے شروع ہونے والا) اکسیسوریز کے پیکجوں کا ایک سیٹ ہے جو ایلیٹ X3 کے ساتھ پیئرڈ ہو کر ڈیوائس کو فیلڈ میں مزید کارآمد بناتے ہیں۔

سستا موبائل سکیننگ سولیوشن ایک ڈیٹیچ ایبل جیکٹ تخشنگی ذریعے ایلیٹ X3 کے ڈیوائس میں ایک بارکوڈ سکینر ضم کرنے میں پوگو پنوں کا استعمال کرتا ہے۔ اس کا بنیادی مقصد ایک ڈیوائس کا استعمال کرتے ہوئے خوردہ فروشوں کو فوری طور پر بارکوڈ اسکین اور قیمتوں اور انوینٹری کو چیک کرنے کی صلاحیت دینا ہے اور اگر ضروری ہو تو یہی ڈیوائس خود کو ایک ڈیسک ٹاپ کی طرح کے تجربے میں بھی ڈھال لیتا ہے۔

This slideshow requires JavaScript.

موبائل ریٹیل کا تجربہ بھی اسی طرح کی سہولت فراہم کرتا ہے لیکن ایک زیادہ قیمت کے ساتھ، تاہم، قیمت کا فرق یہ حقیقتا اس لئے ہے کہ ایچ پی بارکوڈ سکینر اکسیسوری کے ساتھ ایک ایلیٹ X3 کا موبائل بھی بنڈل کرے گا۔

دونوں سولیوشنز ابھی سے دستیاب ہیں اور آپ یہاں ایچ پی کی ویب سائٹ سے ان کے بارے میں مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں (سکیننگ کے سولیوشن کے لئے) اور یہاں (مکمل موبائل ریٹیل سولیوشن کے لئے)۔

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: