موبائل ورلڈ کانگریس 2017 میں نوکیا نے اپنی تقریب میں نوکیا 6 کو عالمی سطح پر دستیاب بنانے، نوکیا 3 اور نوکیا 5 اینڈرائڈ ہینڈ سیٹس کی رونمائی کے علاوہ اپنے 3310 فیچر فون کی واپسی کا بھی اعلان کر دیا۔
نوکیا 3310 پہلی بار 2000ء میں ریلیز کیا گیا تھا اور فوری طور پر مقبولیت حاصل کر گیا تھا۔ لیجینڈری فون کواسنیک (Snake) گیم اور عملی طور پر ناقابل تسخیر بلڈ کوالٹی کی وجہ سے بے پناہ شہرت ملی تھی۔ اس کی مقبولیت اور پرانی یادوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نوکیا اب 3310 کو دوبارہ زندہ کر رہا ہے۔
ڈیوائس کو نام اور خصوصیات کم و بیش پہلے جیسی ہی ہیں۔ نیا نوکیا 3310 بائیس (22) گھنٹے کے ٹاک ٹائم، ایک ماہ کے اسٹینڈ بائی ٹائم، شاندار، لیکن تھوڑا سا اپ ڈیٹڈ اسنیک گیم اور ڈیفالٹ نوکیا رنگ ٹون حامل ہے۔ یہ دیکھتے ہوئے کہ یہ ڈیوائس ایک اسمارٹ فون نہیں ہے جس کی تفصیلات بیان کئے جانے کی ضرورت ہو، کمپنی نے ہینڈسیٹ کو دوبارہ متعارف کرانے کے لئے اسٹیج پر زیادہ وقت خرچ نہیں کیا۔
قابل ذکر خصوصیات یہی ہیں کہ نوکیا 3310 ایک 2.4 انچ کی QVGA ڈسپلے کے ساتھ کمپنی کے سیریز 30+ سافٹ ویئر پر چلتا ہے۔ دو میگا پکسل پیچھے کے کیمرے کے ساتھ اس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ کے لئے ایک سلاٹ بھی ہے۔
نوکیا 3310 مارکیٹ میں 49 یورو (یعنی 52 ڈالر) کی قیمت پر اس سال کی دوسری ششماہی میں فروخت کیا جائے گا۔ ہینڈ سیٹ، سرخ، پیلے، اور چاندی سمیت رنگوں کے اختیارات کی مختلف اقسام میں دستیاب ہو گا۔