نوکیا موبائل نے بارسلونا میں ہونے والی موبائل ورلڈ کانگریس 2017 میں اپنی تقریب کا انعقاد کیا جہاں ایچ ایم ڈی گلوبل نے نوکیا 3 اور نوکیا 5 نامی نئے اینڈرائڈ ہینڈ سیٹس کی ایک جوڑی کا اعلان کیا ہے۔ یہ دونوں نوکیا 6 کے مقابلے میں سستے ورژنز ہیں۔ مزید برآں فرم نے نوکیا 6 کو بھی عالمی مارکیٹ میں لانے کا اعلان کر دیا ہے.
نوکیا 5 ایک 5.2 انچ ایچ ڈی ڈسپلے کے ساتھ 6000 سیریز ایلومینیم کی باڈی سے بنایا گیا ہے۔ کمپنی کا دعوی ہے کہ یہ پہلا ڈیوائس ہے جس میں اینٹینا اوپر اور نیچے کی اطراف میں ڈالا گیا ہے جو کسی بھی اینٹینا لائنوں کے بغیر ایک صاف ستھرے ڈیزائن کا باعث بنا ہے۔ یہ ہینڈ سیٹ نیلے، سیاہ، کوپر اور سلور رنگوں میں آئے گا اور ابتدائی طور پر 189 یورو کی قیمت میں دستیاب ہو گا۔
نوکیا 3 ایک 5 انچ ایچ ڈی ڈسپلے کے ساتھ ہے اور اسی ایلومینیم دهاتوں کے مرکب سے بنایا گیا ہے۔ نوکیا نے فرنٹ کیمرے کی اہمیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہینڈسیٹ ایک 8MP سینسر کا حامل ہو گا۔ اس ہینڈسیٹ کی قیمت 139 یورو ہو گی۔
تقریب کے دوران گوگل کے اینڈرائڈ اور پلے کے نائب صدر جیمی روزن برگ بھی اسٹیج پر آئے۔ انھوں نے بتایا کہ یہ ڈیوائسز باقاعدہ سیکورٹی اپ ڈیٹس کے ساتھ ساتھ آٹومیٹک اینڈرائڈ اپ ڈیٹس بھی وصول کریں گے جیسے ہی وہ دستیاب ہوں گے۔ اس کے علاوہ ان ڈیوائسز میں گوگل اسسٹنٹ بھی شامل ہو گا۔
نوکیا نے کہا کہ دونوں ڈیوائسز نوکیا 6 کی عالمی مارکیٹ میں دستیابی کے ساتھ ہی 2017 کی دوسری سہ ماہی میں دستیاب ہوں گے۔
نوکیا 3 اور نوکیا 5 کی اسپیسی فیکیشنز ذیل میں ملاحظہ کریں:
Nokia 3 | Nokia 5 | |
CPU | MTK6737, 1.3GHz quad-core | Snapdragon 430, 1.4GHz octa-core ARM Cortex-A53 |
GPU | Adreno 505 | |
Display | 5″, 720p, 450 nits, LCD | 5.2″, 720p, 500 nits, LCD |
Body | 143.4 x 71.4 x 8.48mm (8.68mm with camera bump) | 149.7 x 72.5 x 8.05mm (8.55mm with camera bump) |
Storage | 16GB, expandable to 128GB | 16GB, expandable to 128GB |
RAM | 2GB | 2GB |
Camera | 8MP with autofocus, f/2 aperture, LED flash | 13MP with PDAF, f/2 aperture, dual-tone flash |
Front camera | 8MP with autofocus, f/2 aperture, 84-degree FOV, LCD flash | 8MP with autofocus, f/2 aperture, 84-degree FOV |
Battery | 2650mAh | 3000mAh |
OS | Android 7.0 Nougat | Android 7.1.1 Nougat |
Cellular bands | GSM: 850/900/1800/1900, WCDMA: Band 1, 2, 5, 8, LTE: Band 1, 3, 5, 7, 8, 20, 28, 38, 40 | GSM: 850/900/1800/1900; WCDMA: Band 1, 2, 5, 8; LTE: Band 1, 3, 5, 7, 8, 20, 28, 38, 40 |
Network speed | LTE Category 4, 150Mbps down/50Mbps up | LTE Category 4, 150Mbps down/50Mbps up |
Colors | Silver White, Matte Black, Tempered Blue, and Copper White | Tempered Blue, Silver, Matte Black, and Copper |
تقریب میں نوکیا 6 جو دسمبر میں چین میں لانچ کیا گیا تھا، کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا گیا کہ یہ عالمی مارکیٹ میں 229 یورو کی قیمت میں دستیاب ہو گا۔ ایچ ایم ڈی گلوبل کے مطابق، نوکیا 6 خالص اینڈرائڈ کی خصوصیات کا حامل ہو گا اور ماہانہ سیکورٹی اپ ڈیٹس اور بروقت پلیٹ فارم اپ ڈیٹس کا فائدہ اٹھائے گا۔
نوکیا 6 کی اسپیسیفیکیشنز میں انٹرنیشنل اینڈرائڈ بلڈ کی رعایت کے ساتھ کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ اسپیکس ذیل میں ملاحظہ کریں:
Nokia 6 | |
CPU | Qualcomm Snapdragon 430 wth X6 LTE modem |
GPU | |
Display | 5.5-inch hybrid in-cell display with Full HD (1920x1080px) resolution and 2.5D Corning Glass, Display polarizer layer to improve screen clarity in direct sunlight |
Body | 154 x 75.8 x 7.85 mm (8.4 with camera bump) |
Storage | 64GB, expandable to 128GB |
RAM | 4GB |
Camera | 16MP PDAF, 1.0um, f/2, dual tone flash |
Front camera | 8MP AF, 1.12um, f/2, FOV 84 degrees |
Battery | 3000 mAh |
OS | Android 7.1.1 Nougat |
Cellular bands | GSM: 850/900/1800/1900; WCDMA: Band 1, 2, 5, 8; LTE: Band 1, 3, 5, 7, 8, 20, 28, 38, 40 |
Network speed | LTE Cat. 4, 150Mbps DL/50Mbps UL |
Colors | Arte Black (limited edition), Matte Black, Tempered Blue, Silver, Copper |
اسٹینڈرڈ ویرینٹ کے علاوہ ایچ ایم ڈی گلوبل نے نوکیا 6 کے ایک آرٹ اسپیشل ایڈیشن کا اعلان بھی کیا ہے جو نہایت چمکدار سیاہ رنگ کا ہو گا اور 299 یورو کی قیمت میں دستیاب ہو گا۔