سام سنگ نے اپنے شاندار گیلیکسی S8 اور گیلیکسی +S8 ڈیوائسز کا اعلان کر دیا۔

اپنے فلیگ شپ موبائل گیلیکسی نوٹ 7 کی ناکامی کے بعد، سام سنگ کے لئے اپنے تازہ ترین اعلی درجے کے ہینڈ سیٹس کے اجراء کے ساتھ اپنے آپ کو دوبارہ ثابت کرنا ایک بہت بڑا سودا تھا۔

ونڈوز 10 کریئیٹرز اپ ڈیٹ: مائیکروسافٹ نے 11 اپریل کو رول آؤٹ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

مائیکروسافٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ونڈوز 10 کریئیٹرز اپ ڈیٹ جو ونڈوز انسائڈرز پروگرام کے ذریعے پچھلے کچھ مہینوں سے تیزی کے ساتھ ڈیولپمنٹ کے مراحل طے کر رہا تھا، 11 اپریل کو رول آؤٹ ہونا شروع ہو جائے گا۔

موبائل ڈیوائسز کے لئے مائیکروسافٹ کی نئی 3D کیپچـر ایپ کے لئے آپ کو تھوڑا زیادہ انتظار کرنا پڑے گا۔

مائیکروسافٹ نے گزشتہ اکتوبر میں ونڈوز 10 کریئیٹرز اپ ڈیٹ کا اعلان کیا تو اس اپ ڈیٹ میں بھرپور توجہ مرکوز کئے جانے والے تین اہم دائرہ کاروں میں سے ایک '3D سب کے لئے' تھا۔

ونڈوز مکسڈ ریئیلٹی شیل کا تازہ ترین نظارہ بہت ہی متاثرکن ہے (ویڈیو ملاحظہ کریں)۔

ونڈوز مکسڈ ریئیلٹی (سابقہ ونڈوز ہولوگرافک) VR اور AR ہیڈسیٹس پہن کر ورچوئل اور آگمینٹڈ مواد دیکھنے کے لئے مائیکروسافٹ کا شیل ہے جس کی کریئیٹرز اپ ڈیٹ کے حصہ کے طور پر ایسر (Acer) اور اس جیسے دوسرے وسیع اقسام کے ونڈوز OEMs کے بنائے ہوئے سستے مکسڈ ریئیلٹی ہیڈسیٹس کے ساتھ اس سال بڑے پیمانے پر مارکیٹ تک پہنچنے کی توقع ہے۔

مائیکروسافٹ اس بات کی تصدیق کر دی کہ کریئیٹرز اپ ڈیٹ ڈیسک ٹاپ کی ریلیز کے بعد ونڈوز 10 موبائل میں آئے گا۔

یہ کوئی تعجب کی بات نہیۂ ہونا چاہئے کہ ونڈوز 10 موبائل کے لئے کریئیٹرز اپ ڈیٹ کمپیوٹرز کے لئے ہونے والی اپریل کی متوقع ریلیز کے کچھ عرصے کے بعد موبائل آپریٹنگ سسٹم پر آئے گا اور اب مائیکروسافٹ نے باضابطہ اس بات کی تصدیق کر دی ہے۔

موبائل ورلڈ کانگریس 2017 میں متعارف کرائے جانے والے چند اہم موبائل ڈیوائسز کی جھلکیاں۔

موبائل ورلڈ کانگریس 2017 میں متعارف کرائے جانے والے چند اہم موبائل ڈیوائسز کی جھلکیاں ملاحظہ کریں۔

ایچ پی نے اتفاقیہ طور پر موبائل ورلڈ کانگریس میں ایلیٹ X3 ونڈوز 10 موبائل کا ایک نیا ماڈل ظاہر کر دیا۔

گزشتہ سال موبائل ورلڈ کانگریس 2016 میں میں ایچ پی نے ایلیٹ X3 نامی ایک '3 ان 1' ڈیوائس جو ایک فون، لیپ ٹاپ، اور ایک ڈیسک ٹاپ کے طور پر کام کر سکتا ہے، کا اعلان کرتے ہوئے ونڈوز فون کے پرستاروں کو بہت پرجوش کر دیا تھا۔ کمپنی اس سال باقاعدہ اس ڈیوائس کی دوسری نسل کے ماڈل کی رونمائی نہیں کری، لیکن یہ ماڈل ان کے اسٹینڈ کے ایک ڈسپلے پر اتفاقیہ طور پر پایا گیا۔

مائیکروسافٹ نے ونڈوز ہولوگرافک کا نام تبدیل کر کے ونڈوز مکسڈ ریئیلٹی رکھ دیا۔

مائیکروسافٹ نے سان فرانسسکو میں ہونے والی گیم ڈیولپرز کانفرنس (جی ڈی سی) 2017 میں آج اعلان کیا ہے کہ مکسڈ ریئیلٹی کی سپورٹ ایکس باکس ون کے تمام ورژن پر پہنچے گی۔

مائیکروسافٹ نے کریئیٹرز اپ ڈیٹ میں ہونے والی ونڈوز اپ ڈیٹ کے دوران نئے کنٹرولز کی تفصیلات فراہم کر دیں۔

مائیکروسافٹ نے ونڈوز 10 کریئیٹرز اپ ڈیٹ میں آنے والی خصوصیات کی ایک بڑی تعداد کا خاکہ پیش کیا جو صارفین کو ونڈوز اپ ڈیٹس کے اطلاق کےنے پر زیادہ کنٹرول دے گا۔

موبائل ورلڈ کانگریس 2017 میں متعارف کرائے جانے والے چند دوسرے (الکاٹیل، لینووو اور دوسری کمپنیوں کے) اہم ڈیوائسز کی جھلکیاں۔

موبائل ورلڈ کانگریس 2017 میں دوسری کمپنیز کی طرف سے متعارف کرائے جانے والے چند اہم ڈیوائسز کے بارے میں جانیئے۔

موبائل ورلڈ کانگریس 2017 میں سام سنگ (Samsung) کے متعارف کرائے جانے والے چند اہم ڈیوائسز کی جھلکیاں۔

موبائل ورلڈ کانگریس 2017 میں سام سنگ (Samsung) کی طرف سے متعارف کرائے جانے والے چند اہم ڈیوائسز کے بارے میں جانیئے۔

موبائل ورلڈ کانگریس 2017 میں ایچ پی (HP) کے متعارف کرائے جانے والے چند اہم ڈیوائسز کی جھلکیاں۔

موبائل ورلڈ کانگریس 2017 میں ایچ پی (HP) کی طرف سے متعارف کرائے جانے والے چند اہم ڈیوائسز کے بارے میں جانیئے۔

مشہور زمانہ نوکیا 3310 نئے اسنیک گیم کے ساتھ پھر سے واپس آ گیا۔

موبائل ورلڈ کانگریس 2017 میں نوکیا نے اپنی تقریب میں نوکیا 6 کو عالمی سطح پر دستیاب بنانے، نوکیا 3 اور نوکیا 5 اینڈرائڈ ہینڈ سیٹس کی رونمائی کے علاوہ اپنے 3310 فیچر فون کی واپسی کا بھی اعلان کر دیا۔

ایچ ایم ڈی گلوبل نے باضابطہ طور پر نوکیا 3 اور نوکیا 5 کا اعلان کرتے ہوئے نوکیا 6 کو بھی عالمی مارکیٹ میں لانے کا اعلان کر دیا۔

نوکیا موبائل نے بارسلونا میں ہونے والی موبائل ورلڈ کانگریس 2017 میں اپنی تقریب کا انعقاد کیا جہاں ایچ ایم ڈی گلوبل نے نوکیا 3 اور نوکیا 5 نامی نئے اینڈرائڈ ہینڈ سیٹس کی ایک جوڑی کا اعلان کیا ہے۔

نوکیا وتھنگز (Withings) برانڈ کو ختم کر کے ان کی پراڈکٹس کو اپنا نام دے رہا ہے۔

بارسلونا میں ہونے والی موبائل ورلڈ کانگریس 2017 میں نوکیا نے اپنے منعقد ایونٹ میں یہ اعلان کیا ہے کہ وہ وتھنگز (Withings) برانڈ کو ختم کر رہا ہے۔ نوکیا نے پچھلے سال اپریل میں 191 ملین ڈالر کے عوض وتھنگز (Withings) کمپنی کو خریدا تھا۔ اور اب وتھنگز Activité ہائبرڈ گھڑیاں نوکیا برانڈڈ ہوں گی۔