نوکیا اسی مہینے موبائل ورلڈ کانگریس میں چار نئے موبائلز لانچ کرنے جا رہی ہے – ان میں سے ایک نوکیا 3310 کے خراج تحسین کے طور پر اسی فون کا ایک جدید ورژن ہو گا۔

وینچیور بیٹ کی (VentureBeat) ایک رپورٹ کے مطابق ایچ ایم ڈی گلوبل او وائی، جو فن لینڈ کی وہ کمپنی ہے جسے نوکیا برانڈ کے تحت مارکیٹ میں فونز لانے کے خصوصی حقوق حاصل ہیں، اس ماہ کے آخر میں موبائل ورلڈ کانگریس میں نوکیا برانڈ کے چار نئے ہینڈ سیٹس کا اعلان کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

hmd_invite

 ان میں سے ایک نوکیا 6 کے علاوہ، جو پہلے ہی چین میں لانچ کردیا گیا ہے، ایچ ایم ڈی نوکیا 5 اور نوکیا 3 کے نام سے اینڈرائڈ 7.0 نوگاٹ پر مشتمل دو اور نئے ڈیوائسز کی نقاب کشائی کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ نوکیا 6 کے مقابلے میں، جس میں 5.5 انچ کا ایک مکمل ایچ ڈی ڈسپلے، سنیپ ڈریگن 430 پراسیسر چپ، 4GB کی رام، اور 16 میگا پکسل بنیادی کیمرے جیسی خصوصیات ہیں، یہ دونوں موبائل فونز درمیانے اور کم درجے کے کم قیمت والے فونز ہوں گے۔

مبینہ طور پر نوکیا 5 اپنے بڑے بھائی کے چپ سیٹ کو برقرار رکھے گا، لیکن ڈسپلے کو کم کر کے 720p ریزولیوشن کے ساتھ 5.2 انچ، ریم کو آدھا کر کے 2GB، اور کیمرے کے امیج سینسر کو کم کر کے 12MP کرنے کا امکان ہے۔ افواہ کے مطابق دونوں ماڈل کے درمیان 50 یورو کے فرق کے ساتھ ، کے لئے نوکیا 6 کی خوردہ قیمت 249 یورو جبکہ نوکیا 5 کی خوردہ قیمت 199 یورو ہو گی (ایک یورو 1.06 ڈالر کے برابر ہے)۔

 نوکیا 3 ایک کم درجے کا ہینڈ سیٹ ہو گا جس کی ابتدائی خوردہ قیمت 149 یورو ہو گی۔

 لیکن شاید ان میں سب سے زیادہ دلچسپ ڈیوائس، کم از کم موبائل کے شوقینوں کے نقطہ نظر سے ایک اسمارٹ فون بالکل نہیں ہو گا، بلکہ ایک کلاسک مشقت پسند فیچر فون کی حیثیت سے نوکیا 3310 کا ایک جدید ورژن ہو گا۔ بھرپور بیٹری لائف کے ساتھ اور تقریبا ناقابل تسخیر فون کی حیثیت سے جانا جانے والا نوکیا 3310 پچھلی صدی کا مقبول ترین فون تھا جس کو نوکیا 3210 کے ایک متبادل کے طور پر بھی جاری کیا گیا تھا۔

nokia_3310

صرف 59 یورو کی قیمت کے تعین کے ساتھ یہ نیا اوتار ایک سیکنڈری فون کے طور پر استعمال کے لئے اپنے سابق مالکان کا دل جیتنے کے لئے ممکنہ حد تک کافی لگتا ہے۔

ایچ ایم ڈی بارسلونا میں 26 فروری کو اپنے فونز کے لانچ کی تقریب کا انعقاد کر رہا ہے۔ یہ واضح طور پر اس وقت یورپی مارکیٹ کو نشانہ بنا رہا ہے، جبکہ دیگر علاقوں مثلا شمالی امریکہ اور وسطی ایشیا کے لئے تقسیم کی منصوبہ بندی کی فوری طور پر کوئی معلومات نہیں ہیں۔

3 thoughts on “نوکیا اسی مہینے موبائل ورلڈ کانگریس میں چار نئے موبائلز لانچ کرنے جا رہی ہے – ان میں سے ایک نوکیا 3310 کے خراج تحسین کے طور پر اسی فون کا ایک جدید ورژن ہو گا۔

    1. نیا نوکیا 3310 مارکیٹ میں 49 یورو (یعنی 52 ڈالر) کی قیمت پر اس سال کی دوسری ششماہی میں فروخت کیا جائے گا۔ مزید تفصیلات کے لئے مندرجہ ذیل آرٹیکل پڑھیں:

Leave a Reply to اریشاCancel reply

Discover more from ارتباط - رابطوں کی دنیا

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading