ونڈوز فون اور ویب کے لئے واٹس ایپ کا اپ ڈیٹ جاری کر دیا گیا (تبدیلیوں کی فہرست کے ساتھ)۔

واٹس ایپ نے ونڈوز اور ونڈوز فون کے لئے اپنی ایپس کو اپ ڈیٹ کر دیا ہے۔ ونڈوز فون ایپ کو معمول کے بگز فکسز اور مختلف بہتریوں کے ساتھ ورژن 2.17.70.0 پر اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔

واٹس ایپ ویب کو جو پی سیز کے لئے اس کی ہم منصب ایپلی کیشن ہے، زیادہ خصوصیات کے ساتھ ورژن 0.2.3571 پر اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔

اس اپ ڈیٹ کے ساتھ مندرجہ ذیل خصوصیات لائی گئی ہیں:

  • اب آپ شیئرڈ دستاویزات اور لنکس کو ان کے اپنے ٹیبس پر دیکھ سکتے ہیں۔
  • آپ ایک سے زیادہ لنکس/دستاویزات فیورٹ کے طور پر اسٹار کرنے کے علاوہ ان کو ڈیلیٹ اور فارورڈ بھی کر سکتے ہیں۔
  • اس اپ ڈیٹ میں آئکونز کے لئے نیا یوزر انٹرفیس بھی شامل ہے۔

آپ کے ونڈوز فون پر واٹس ایپ کی ایپ ونڈوز اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں اور واٹس ایپ ویب یہاں سے کھول سکتے ہیں۔

تبصرہ کریں

Discover more from ارتباط - رابطوں کی دنیا

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading