کورٹانا اب خود کار طریقے سے ونڈوز 10 پر آپ کو اپنی ای میلز میں کی گئی کمٹمنٹس یاد دلائے گا۔

کورٹانا ونڈوز 10 میں ایک نئی تجویز کردہ یاددہانی (Suggested Reminders) کی خصوصیت حاصل کر رہا ہے۔ نئی تجویز کردہ یاددہانی کی خصوصیت خود بخود آپ کو ان چیزوں کی یاددہانی کروائے گی جس کا آپ نے اپنی ای میلز میں کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ اپنی ای میل میں کسی سے کہیں گے کہ "میں آپ کو نیون کی پریزنٹیشن جمعہ کو بھیج دوں گا”، تو کورٹانا خود بخود اس کا پتہ لگا لے گا اور جمعہ کو پریزنٹیشن بھیجنے کے لئے آپ کو یاد دلائے گا۔

 تجویز کردہ یاددہانی مائیکروسافٹ ریسرچ کی مشین لرننگ ٹیکنالوجی استعمال کر کے حاصل کی گئی ہے، لیکن اگر آپ کورٹانا کو اپنی ای میلز کو پڑھنے کی اجازت نہیں دینا چاہتے تو آپ آسانی سے کورٹانا کی سیٹنگز میں سے اس خصوصیت کو غیر فعال کر سکتے ہیں۔

مائیکروسافٹ نے یہ خصوصیت دکھانے کے لئے ایک بہت ہی مختصر ویڈیو بھی جاری کی ہے جو آپ ذیل میں دیکھ سکتے ہیں:

کورٹانا میں اسی طرح کی ایک ملتی جلتی خصوصیت ماضی میں بھی دستیاب تھی جس میں کورٹانا خود کار طریقے سے آپ کی ای میلز میں سے آپ کی کمٹمنٹس کا پتا لگانے اور یاددہانی کی تجویز دینے کے قابل تھا۔ تاہم نئی تجویز کردہ یاددہانی کی خصوصیت کے ساتھ یہاں بہت بڑا فرق یہ ہے کہ کورٹانا اب ریمائنڈر سیٹ کرنے کی تجویز یا مشورہ دینے کے بجائے خود بخود آپ کو یاددہانی کروائے گی – اس سے پہلے یہ صرف آپ کو ریمائنڈر سیٹ کرنے کی تجویز دیتی تھی اور صرف اسی صورت میں یاددہانی کرواتی تھی جب آپ کورٹانا کو اس کی دی گئی تجویز پر ریمائنڈر سیٹ کرنے کو کنفرم کرتے تھے۔

کورٹانا کی نئی تجویز کردہ یاددہانی کی خاصیت امریکہ میں ونڈوز 10 کے صارفین کے لئے رول آؤٹ کرنا شروع کر دی گئی ہے، اور یہ آنے والے ہفتوں میں اینڈرائڈ اور آئی او ایس کے صارفین کے لئے بھی آ رہی ہے۔ مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ آنے والے ونڈوز 10 کریئیٹرز اپ ڈیٹ کے ساتھ ای میلز میں کئے گئے وعدوں اور کمٹمنٹس کی شناخت کے لئے کورٹانا کی صلاحیتوں کو مزید درست اور بہتر بنا رہا ہے۔

تبصرہ کریں

Discover more from ارتباط - رابطوں کی دنیا

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading