مائیکروسافٹ مکمل آفس سوئٹ ونڈوز اسٹور میں لا رہا ہے۔

ونڈوز 10 اینیورسری اپ ڈیٹ کے ساتھ، مائیکروسافٹ نے ونڈوز 10 میں نئی ڈیسک ٹاپ ایپلی کیشن کنورٹر (عرف پروجیکٹ سینٹینیال) متعارف کرائی تھی۔ ڈیسک ٹاپ اپلی کیشن کنورٹر ڈویلپرز کو اپنی کلاسک Win32 ایپلی کیشنز کو ونڈوز اسٹور میں لانے اور ونڈوز 10 کے لائیو ٹائلز اور ایکشن سینٹر جیسی کچھ جدید خصوصیات سے فائدہ اٹھانے کی اجازت دیتا ہے۔ بہت سارے ڈویلپرز اس ڈیسک ٹاپ ایپلی کیشن کنورٹر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پہلے ہی اپنی Win32  ایپلی کیشنز ونڈوز اسٹور پر ریلیز کر چکے ہیں جن میں ایورنوٹ (Evernote)، کوڈی (Kodi)، اور کچھ دیگر ایپس شامل ہیں۔

اب مائیکروسافٹ اپنا مکمل آفس سوئٹ بھی ونڈوز اسٹور میں لا رہا ہے۔ ونڈوز اسٹور میں مکمل آفس ایپس پہلے فروری 2016 میں دیکھی گئی تھی۔ لیکن کچھ ذرائع کے مطابق مائیکروسافٹ اب آفیشلی ونڈوز 10 میں ڈیسک ٹاپ اپلی کیشن کنورٹر کے ذریعے مکمل آفس ایپس کی ریلیز کے لئے منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ یہ بھی پتہ چلا ہے کہ مائیکروسافٹ اس وقت ونڈوز 10 کریئیٹرز اپ ڈیٹ کی ریلیز کے فورا بعد آفس ایپس کی ریلیز کی تیاری کر رہا ہے اس لئے ہم یہ مان سکتے ہیں کہ ونڈوز اسٹور میں مکمل آفس ایپس اپریل 2017 کے آس پاس دستیاب ہو جائیں گی جو وہی وقت ہے جب مائیکروسافٹ ونڈوز 10 ڈیوائسز کے لئے کریئیٹرز اپ ڈیٹ ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

یہ بھی سننے میں آ رہا ہے کہ مائیکروسافٹ اس وقت ونڈوز 10 کے لئے آفس موبائل کی ایپس سے اپنی توجہ کو منتقل کر رہا ہے، لیکن وہ اب بھی ہر ماہ آفس موبائل ایپس کے لئے نئے اپ ڈیٹس جاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ خصوصا کمپنی ڈیسک ٹاپ پر آفس موبائل ایپس سے اپنی توجہ ہٹا رہا ہے لیکن وہ ونڈوز 10 پر چلنے والے ٹیبلیٹس اور فونز کے لئے آفس موبائل ایپلی کیشنز کو بہتر بنانے کا عمل جاری رکھے گا جو کہ بہت اچھی بات ہے۔

اس کی ٹائمنگ اصل میں بہت دلچسپ ہے کیونکہ ونڈوز 10 کلاؤڈ تیاری اور ریلیز کے آخری مراحل میں ہے۔ مائیکروسافٹ اس وقت ونڈوز اسٹور میں Win32 کی ایپس پر بہت زیادہ توجہ مرکوز کر رہا ہے اور ممکنہ طور پر ونڈوز 10 کلاؤڈ کے ساتھ بھی اس کا کچھ تعلق ہے۔ وہ اس لئے کہ ونڈوز 10 کلاؤڈ صارفین کو صرف ونڈوز اسٹور سے ایپس ڈاؤن لوڈ کرنے کی اجازت دے گی اور صارفین ویب سے ڈاؤن لوڈ کی گئیWin32  کی ایپلی کیشنز کو انسٹال نہیں کر سکیں گے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ سب کڑیاں کہاں جا کے ملتی ہیں۔ ونڈوز 10 کلاؤڈ کن مقاصد کے لئے اور کس حد تک استعمال ہو گا؟ کیا ڈیسک ٹاپ ایپلی کیشن کنورٹر کے ذریعے بنائے جانے والی آفس ایپس صرف فل ونڈوز 10 میں ہی قابل استعمال ہوں گی یا پھر مائیکروسافٹ ان کو ونڈوز 10 کلاؤڈ پر بھی چلانے کی اجازت دے گا؟

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: