جاپانی کمپنی نوآنس (NuAns) ایک نیا فون لانچ کر رہی ہے جو بقول ان کے "صفر سے دوبارہ ڈیزائن” کیا گیا ہے۔

جاپانی کمپنی نوآنس (NuAns) نے 20 فروری کو پریس کے نمائندوں کو شہر شیبویا-کو میں ایک تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے جہاں ڈیوائس کی نقاب کشائی کی جائے گی۔

کمپنی نے حال اپنی ویب سائیٹ پر “Everything is new. Everything is in this one.” کی ٹیگ لائن کے ساتھ نئے ڈیوائس کی جھلک دی ہے۔

nuans

فی الحال کچھ زیادہ تفصیلات دستیاب نہیں ہیں بشمول اس کے کہ ڈیوائس کس آپریٹنگ سسٹم کا حامل ہو گا، لیکن نوآنس نے واضح کیا ہے کہ یہ ہینڈسیٹ "دوسرہ جنم” ہو گا اور بنیادی ہارڈ ویئر "صفر سے دوبارہ ڈیزائن” کیا جائے گا۔

ہم اپنے قارئین کو آگاہ کرتے رہیں گے اگر اس ایونٹ میں ونڈوز فون شائقین کے لئے کوئی بھی اچھی خبر ہو گی۔

تبصرہ کریں

Discover more from ارتباط - رابطوں کی دنیا

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading