پراجیکٹ نیون (Neon) کے ساتھ آنے والی ونڈوز 10 کی ڈیزائن کی تبدیلیوں کا ایک اور اسکرین شاٹ لیک ہو گیا۔

مائیکروسافٹ اندرونی طور پر ونڈوز 10 کے ایک نئے اور بہتر ڈیزائن منصوبے پراجیکٹ نیون پر کام کر رہا ہے – درحقیقت کمپنی نے کل ونڈوز ڈیولپر ڈے کی تقریب میں غلطی سے پراجیکٹ نیون کو آفیشلی طور پر پہلی بار ظاہر کیا۔ مائیکروسافٹ نے تقریب میں جو تصویر دکھائی وہ اعلی معیار کی نہیں تھی، اور یہ واقعی مناسب طریقے سے پراجیکٹ نیون کو ظاہر نہیں کرتی – تاہم پراجیکٹ نیون کے تصور کا ایک اعلی معیار کا اسکرین شاٹ آج ٹویٹر پر لیک کیا گیا ہے جو ہمیں مائیکروسافٹ کی طرف سے اس بارے میں بہت سے بہتر اشارے دے گیا ہے جسے آپ مندرجہ بالا تصویر میں دیکھ سکتے ہیں۔ مندرجہ بالا اسکرین شاٹ میں مائیکروسافٹ نے نئی acrylics اور بہتر ٹاسک بار ڈیزائن سمیت ونڈوز 10 میں Groove  میوزک ایپلی کیشن میں پراجیکٹ نیون کے ڈیزائن کے اجزاء کی جھلک دکھائی ہے۔

project_neon_3

پراجیکٹ نیون کا تفصیلی جائزہ ہم اپنے اگلے آرٹیکل میں پیش کریں گے۔ فی الحال یہ نوٹ کرنا اہم ہے کہ مائیکروسافٹ اندرونی طور پر پراجیکٹ نیون کو آئندہ آنے والے ونڈوز 10 کے ریڈ اسٹون 3 اپ ڈیٹ کے ساتھ ریلیز کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے جس کے رواں سال کے دوران آنے کی توقع ہے. مائیکروسافٹ کی مئی کے مہینے میں منعقد ہونے والی Build 2017 کانفرنس میں پراجیکٹ نیون کا آفیشلی طور پر اعلان اور اس کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم کرنے کی توقع ہے۔

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: