پچھلے نومبر میں، مائیکروسافٹ کے ریڈاسٹون 3 اپ ڈیٹ میں ونڈوز 10 یوزر انٹرفیس کو بہتر بنانے کے لئے بنائے جانے والے منصوبوں کی تفصیلات سامنے آئیں جس کے 2017 کے آخر تک آنے کی امید ہے۔ کوڈ نام ‘پراجیکٹ نیون’ کے تحت بنائے جانے والے منصوبے کی ٹائپوگرافی پر زیادہ زور دینے کے ساتھ، ایک زیادہ ریسپونسیو اور ‘ بلارکاوٹ ‘ انٹرفیس، اور نئے ٹرانسپیرینسی ایفیکٹس کی تفصیلات سمیت مزید معلومات گزشتہ ماہ سامنے آئی تھیں۔
مائیکروسافٹ نے اپنے کریئیٹرز اپ ڈیٹ کے لئے ونڈوز ڈیولپر ڈے کا انعقاد کیا جہاں انھوں ہے اپنے نئے ونڈوز پلیٹ فارم بگ ٹریکر اور UWP روڈ میپ کے اعلان کے ساتھ یونیورسل ونڈوز پلیٹ فارم گیمز کو اس سال کے دوران ایکس بکس ون پر لانے کی تصدیق بھی کی۔ لیکن آج اس تقریب میں ہرنیت سدھانا کی میزبانی کے ایک سیشن “‘Build Beautiful, Engaging UX ” میں مائیکروسافٹ نے ونڈوز 10 انٹرفیس میں آئندہ ہونے والی تبدیلیوں کی ایک قابل رشک جھلک پیش کی۔
یہ جھلک پریزنٹیشن کے آغاز میں ایک عنوان کی سلائڈ کے پیچھے ایک سنگل اسکرین شاٹ میں مختصر طور پر نظر آئیں۔ ذیل کی تصویر میں ڈیزائن کی وہ تبدیلیاں نظر آتی ہیں جس طرح وہ لائیو اسٹریم پر آئیں:
اور ذیل میں دی گئی تصویر کو اسکرین شاٹ میں نظر آنے والی تفصیلات میں سے کچھ کو اجاگر کرنے کے لئے بہتر بنیا گیا ہے:
پریزنٹیشن میں دکھایا جانے والا اسکرین شاٹ جنوری میں انکشاف کی گئی تصاویر سے کافی حد تک میل کھاتا ہے جس میں مخصوص تفصیلات کے ساتھ ایک بہت ‘صاف ستھرے’ انٹرفیس کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔
یہ اسکرین شاٹ یقینی طور پر اس سے زیادہ سے تفصیلات فراہم نہیں کرتا جو ہم پہلے سے نہیں جانتے – لیکن یہ اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ گذشتہ منظر عام پر آنے والی معلومات بالکل درست تھیں۔ سلائڈ میں ان تبدیلیوں کو بھی دکھایا گیا ہے جن میں “ونڈوز پلیٹ فارم پر خوبصورت، دلفریب تجربات بنانے” کے اقدامات کو “ونڈوز ریڈاسٹون ویو” کا حصہ دکھایا ہے جس میں آئندہ اپریل میں آنے والا کریئیٹرز اپ ڈیٹ بھی شامل ہے۔
ان UX اپ ڈیٹس کا فائدہ اٹھانے کے لئے بہت سی مطلوبہ APIs اور دیگر وسائل پہلے ہی تازہ ترین کریئیٹرز اپ ڈیٹ پریویومیں شامل کر دیئے گئے ہیں تاکہ ڈویلپرز ونڈوز 10 ریڈاسٹون 3 کے اپ ڈیٹ میں ان انٹرفیس کی تبدیلیوں کو آپریٹنگ سسٹم میں متعارف کرانے سے پہلے ہی ان کا فائدہ اٹھانے کے قابل ہو جائیں۔