مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ بالآخر ایکس بکس ون کے لئے UWP گیمز 2017 میں آ رہے ہیں [نئے اپ ڈیٹ کے ساتھ]۔

مائیکروسافٹ کی بلڈ (Build) 2016 کانفرنس میں گزشتہ سال، کمپنی نے ڈویلپرز کو اینیورسری اپ ڈیٹ میں آنے والی مکمل سپورٹ کے ساتھ ایکس بکس ون پر UWP ایپس کو چلانے کی اجازت دینی شروع کر دی۔ اگرچہ اس میں ایک اہم خصوصیت شامل نہیں تھی، جو کہ گیمز کی سپورٹ تھی اور جو اب بھی نہیں ہے۔

 اس سال ان سب کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ مائیکروسافٹ نے اپنے کریئیٹرز اپ ڈیٹ کے لئے ونڈوز ڈیولپر ڈے کا انعقاد کیا جہاں انھوں نے رسمی طور پر اعلان کیا کہ UWP  گیمز کی سپورٹ بھی اس سال ان کے گیمنگ کنسول پر آ رہی ہے۔

uwp_games_xbox_onejpg

کمپنی نے اس کی وضاحت نہیں کی کہ ہم 2017 میں اس خصوصیت کو کب تک دیکھ سکتے ہیں، لیکن کچھ وجوہات کی بنا پر اس بات کا امکان نہیں لگتا ہے کہ یہ کریئیٹرز اپ ڈیٹ میں آئے گی۔ ایک چیز تو یہ کہ مائیکروسافٹ نے آج صبح کہا کہ موجودہ ونڈوز 10 SDK پریویو کی خصوصیات مکمل ہو چکی ہیں، اس لئے UWP گیمز کے لئے ایکس بکس کی سپورٹ کا اضافہ اس آخری مرحلے میں ہوتا ہوا دکھائی نہیں دیتا ہے۔

ایک اور وجہ سے یہ امکان نہیں لگ رہا ہے کہ ڈویلپرز اس وقت کریئیٹرز اپ ڈیٹ پریویو انسٹال بھی نہیں کر سکتے ہیں۔ یہاں آپ کو یاد دلاتے چلیں کہ گزشتہ سال ڈویلپرز کو سب سے پہلے اینیورسری اپ ڈیٹ کے پریویو تک رسائی حاصل ہوئی تھی، یہاں تک کہ پریویو پروگرام کے اہل اراکین سے بھی پہلے۔ لیکن اب ایسا نہیں ہے کیونکہ اب آپ کو انسائڈر پریویو حاصل کرنے کے لئے اس کے اعلی درجوں کے رنگز میں سے ایک کے لئے دعوت نامے کی ضرورت ہو گی۔

غالبا لگتا یہ ہے کہ UWP گیمز کی سپورٹ ریڈاسٹون 3 اپ ڈیٹ میں آئے گی جس کے اس سال کے دوسرے نصف حصے میں آنے کی امید ہے۔

اس آرٹیکل کے لئے ایک نیا اپ ڈیٹ: ونڈوز سینٹرل کے جیج کورڈن کے مطابق، مائیکروسافٹ UWP گیمز کو تمام ڈویلپرز کو کھولنے نہیں جا رہا ہے، اور انھیں اب بھی ID@Xbox کی منظوری کی ضرورت ہوگی.

uwp_games_tweet.PNG

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: