بنگ کے نقشہ جات (Bing Maps) اب 55 ممالک کے لئے حقیقی وقت میں ٹریفک کی صورتحال فراہم کریں گے۔

بنگ کے نقشہ جات کی ٹیم نے آج ایک بلاگ پوسٹ میں نے اعلان کیا ہے کہ حقیقی وقت میں ٹریفک کی معلومات اب دنیا بھر کے 55 ممالک میں دستیاب ہے جیسا کہ اوپر نقشے میں دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ اعداد و شمار پلیٹ فارم کی اصل وقت اور قیاس کردہ روٹ کے حساب اور نقشے پر ٹریفک کے بہاؤ کی نشاندہی کرنے کے لئے انٹرایکٹو رنگوں کے بہاؤ کو اور زیادہ مضبوط بنائیں گے۔ یہ مختلف رنگ متعلقہ سڑک پر رفتار کی حد کو دیکھتے ہوئے ٹریفک کے بہاؤ کا موازنہ کرنے کی وضاحت کرتے ہیں۔

 مزید برآں، ٹریفک حادثات کا ڈیٹا بھی 35 ممالک میں دستیاب ہے جو نیچے نقشے میں دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ اضافی ڈیٹا سڑک کی بندش، حادثات، اور تعمیراتی کاموں کی معلومات پر مشتمل ہے اور ڈرائیوروں کو سڑک پر ممکنہ غیر متوقع خطرات کے بارے میں انتباہ کرنے کے مقصد سے استعمال ہوتا ہے۔

یہ خبر ونڈوز 10 کیMaps  ایپ کے صارفین کے لئے بہت اچھی ہے جس کے نقشہ جات Bing Maps کی طاقت کے ذریعے چلتے ہیں۔ شامل کردہ ممالک کی مکمل فہرست اور ان سے متعلقہ فراہم کی جانے والی خدمات آپ یہاں ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

bing_maps_2

آخر میں بنگ کے نقشہ جات کی تمام خصوصیات اپنے ورژن 8 میپ کنٹرول SDK کے ذریعے ڈویلپرز کے لئے بھی دستیاب ہیں، جس سے بہتر کارکردگی کے لئے HTML5 کینوس کا استعمال کے قابل بناتا ہے۔ یہ API کے استعمال کی کچھ پابندیوں کے ساتھ مفت میں حاصل کی جا سکتی ہے اور اس کے ادائیگی والے منصوبے فی مہینہ 25 ہزار ٹرانسیکشنز کے لئے فی مہینہ $ 230 سے شروع ہوتے ہیں۔

تبصرہ کریں

%d