ونڈوز 10 موبائل میں نئی نائٹ لائٹ کی خصوصیت اور کنٹینیوئم میں بہتریاں ‘صحیح وقت پر’ لائی جائیں گی۔

مائیکروسافٹ ونڈوز 10 کے آنے والے کریئیٹرز اپ ڈیٹ کے ساتھ ونڈوز 10 پی سیز کے لیے ایک نئی نئی نائٹ کی خصوصیت کا اضافہ کر رہا ہے۔ نائٹ لائٹ کی خصوصیت آپ کے مانیٹر سے نکلنے والی نیلے رنگ کی روشنی کی مقدار کو کم کر کے آپ کو ایک بہتر نیند کے ساتھ سونے میں مدد کرے گی۔ جب مائیکروسافٹ نے ونڈوز انسائڈرز کے لئے ونڈوز 10 پی سیز پر نئی نائٹ لائٹ کی خصوصیت کو متعارف کرایا تو بہت سے انسائڈرز سوچ رہے تھے کہ آیا یہ خصوصیت ونڈوز 10 موبائل ڈیوائسز کے لئے بھی آئے گی۔ لیکن اب ایسا لگتا ہے جیسے انسائڈرز کو ونڈوز 10 موبائل پر نائٹ لائٹ کی دستیابی کے بارے میں جواب مل گیا ہے۔

 نیوون (Neowin) میں ہمارے دوستوں کے ساتھ ایک انٹرویو میں ونڈوز انسائڈر پروگرام کی چیف، ڈونا سرکار نے بیان کیا کہ ونڈوز 10 موبائل کے لئے نئی نائٹ لائٹ کی خصوصیت ‘صحیح وقت’ پہ لائی جائے گی۔ نائٹ لائٹ کی خصوصیت کے علاوہ جب ان سے کنٹینیوئم میں آئندہ ہونے والی کچھ بہتریوں کی ریلیز کے بارے میں پوچھا گیا تو ڈونا سرکار نے مندرجہ ذیل جواب بھی دیا:

"یہ بہتریاں ابھی تک کے ورژنز میں نہیں ہیں۔ ہم اب بھی اس کا صحیح وقت جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ انھیں نئے ورژنز میں کب شامل کیا جائے۔ ہم ان خصوصیات کی اہمیت سے واقف ہیں، اس لیے ہم انھیں شائقین کے لئے صحیح وقت پر ریلیز کرنا چاہتے ہیں… ہمارے لئے معیار سب کچھ ہے۔ ہم اس وقت تک یہ خصوصیات شامل نہیں کرنا چاہتے جب تک ہم ان کو آنے والے ورژنز کے معیار کے قابل نہیں سمجھتے، اس لئے ہم خصوصیات کو رول آؤٹ کرنے کے بجائے ان کے معیار کو بہتر بنانے پر زیادہ توجہ مرکوز کرتے ہیں۔”

یہ ابھی واضح نہیں ہے کہ مائیکروسافٹ ونڈوز 10 موبائل پر نائٹ لائٹ یا کنٹینیوئم میں بہتریاں کریئیٹرز اپ ڈیٹ کے ساتھ لانے کے لئے منصوبہ بنا رہی ہے یا نہیں، اس لئے ہمیں ونڈوز 10 کریئیٹرز اپ ڈیٹ کی آفیشل ریلیز تک انتظار کرنا ہو گا۔

تبصرہ کریں