مائیکروسافٹ مبینہ طور پر ونڈوز 10 کے ایک کلاؤڈ شیل (Cloud Shell) پر کام کر رہا ہے جو اس کو جدید خطوط پر استوار کر کے گوگل کی کروم بکس (Chromebooks) کے مقابلے پر لے آئے گا۔

مائیکروسافٹ مبینہ طور پر ایک نئے شیل پر کام کر رہا ہے جو ونڈوز 10 کو جدید خطوط پر استوار کرے گا۔ یہ شیل جسے مائیکروسافٹ نے اندرونی طور پر "کلاؤڈ شیل” کا نام دیا ہے، ونڈوز کا ایک لائٹ ویٹ ورژن ہو گا۔ ونڈوز 10 کا کلاؤڈ شیل بنیادی طور پر جدید کمپیوٹنگ آلات کے لئے ونڈوز 10 کا ایک ہلکا پھلکا ورژن لے کر آئے گا۔

 ونڈوز 10 کلاؤڈ بنیادی طور پر ونڈوز RT سے بہت ملتا جلتا ہو گا۔ اس کا مطلب ہے صارفین صرف ونڈوز اسٹور سے یونیورسل ونڈوز پلیٹ فارم کی ایپلی کیشنز ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کرنے کے قابل ہوں گے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ کچھ حال ہی کے انسائڈر پریویو میں پہلے سے ہی ونڈوز 10 کی کلاؤڈ SKU کی ریلیز کے تذکرے موجود ہیں۔ مائیکروسافٹ نے ابتدائی طور پر کلاؤڈ SKU کا ذکر ونڈوز 10 کے ورژن 15003 کے SDK میں کیا:

w10_cloud_shell

یہ ابھی تک واضح نہیں ہے مائیکروسافٹ کب عوام کے لئے ونڈوز کے اس نئے SKU کو متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ یہ ممکن ہے کہ ہم اس کا ظہور آنے والے ونڈوز 10 کریئیٹرز اپ ڈیٹ کے ساتھ دیکھیں جس کے اپریل میں جاری کئے جانے کا امکان ہے، لیکن یہ بھی ہو سکتا ہے کہ مائیکروسافٹ اس کو ونڈوز 10 کے مستقبل کے ایک اپ گریڈ کے ساتھ جاری کرے۔

ونڈوز 10 کلاؤڈ، ونڈوز 10 کے ایک ہلکے پھلکے ورژن کی طرح لگتا ہے لیکن یہ صرف کم درجے کے آلات پر دستیاب ہو گا جو مائیکروسافٹ کو گوگل کی Chromebooks کے مقابلے پر لے آئے گا۔ مائیکروسافٹ کے OEM پارٹنرز پہلے ہی گوگل Chromebooks کے مقابلے میں بہت سستے ونڈوز 10 لیپ ٹاپ فروخت کر رہے ہیں، لیکن اگر مائیکروسافٹ OEMs کے لئے ونڈوز کا ایک سادہ اور سستا ورژن پیش کر سکتا ہے تو ان ڈیوائسز کے اور بھی سستا ہونے کا امکان ہے۔

اب اہم سوال یہ ہے کہ کیا ونڈوز 10 کلاؤڈ کامیاب ہو گا؟ یہ فی الحال کوئی نہیں جانتا ہے۔

مائیکروسافٹ کا ونڈوز RT تو بالکل کامیاب نہیں ہوا، لیکن کمپنی کا یونیورسل ونڈوز پلیٹ فارم اس وقت بہت صلاحیتوں کا حامل ہے اس لئے اس بار کہانی بالکل مختلف ہو سکتی ہے۔ تاہم، ونڈوز 10 میں دستیاب پاورفل Win32 ایپلی کیشنز کی اکثریت ونڈوز اسٹور میں دستیاب نہیں ہے جو مائیکروسافٹ کے لئے تشویش کا باعث ہو سکتی ہیں۔ البتہ مائیکروسافٹ اگر صارفین کو ونڈوز 10 کلاؤڈ میں ان Win32 ایپلی کیشنز کو ڈیسک ٹاپ ایپلی کیشن کنورٹر کے ذریعے  تبدیل کرنے اور ونڈوز اسٹور سے دستیاب کرنے کے بعد استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے تو ونڈوز کا یہ نیا SKU بہت سی صلاحیتوں کا حامل ہو سکتا ہے۔

تبصرہ کریں

Discover more from ارتباط - رابطوں کی دنیا

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading