آف لائن نقشوں کی ایپ کا بہتر ٹرانزٹ کوریج اور مزید خصوصیات کے ساتھ اپ ڈیٹ جاری کر دیا گیا۔

آپ کے ڈیوائس پر تازہ ترین آف لائن نقشوں کی ایپ آپ کو انٹرنیٹ تک رسائی کے بغیر بھی تازہ ترین اور اپ ٹو ڈیٹ نقشوں کے ڈیٹا سے لطف اندوز ہونے کی صلاحیت دے گی۔ ونڈوز 10 آلات پر آف لائن نقشوں کی ایپ کے لئے ایک نیا اپ ڈیٹ دستیاب کر دیا گیا ہے۔ نقشوں کی تازہ ترین معلومات جو تازہ ترین سڑوکوں کی تبدیلیاں، سفر کی جہات، ایڈریسوں، رفتار کی حدود، دلچسپی کے پوائنٹس، وغیرہ کے علاوہ اس اپ ڈیٹ میں کچھ مخصوص دلچسپ چیزیں ہیں جو قابل ذکر ہیں:

  • الجیریا کے نقشے کی کوریج اب نیویگیشن کے قابل ہے۔
  • بیلاروس: منسک کے علاقے کے نقشہ جات کو اب گزشتہ نقشے کے ورژن کے مقابلے میں زیادہ تفصیلی کوریج فراہم کرنے کے نقطہ نظر سے تجدید کر دی گئی ہے۔
  • کوکوس (کیلنگ) جزائر، جزیرہ کرسمس، اور جزیرہ نارفولک اب نیویگیشن کے قابل نقشے کے طور پر دستیاب ہیں۔

ٹرانزٹ کے نقطہ نظر سے، پہلے سے موجود نقشہ جات کے باقاعدگی سے اپ ڈیٹس کے علاوہ، مندرجہ ذیل اضافے کیے گئے ہیں:

  • ہالینڈ، ڈنمارک اور ناروے میں مکمل نئی قومی ٹرانزٹ کوریج
  • تمام بڑے ہسپانوی شہروں سے منسلک ہونے والی رینفے کی ٹرینیں
  • مندرجہ ذیل شہروں میں نئی ٹرانزٹ کوریج:
    • وینکوور (کینیڈا)
    • لزبن (پرتگال)
    • پافوس (قبرص)
    • پیکس (ہنگری)
    • مسکولک (ہنگری)

 ونڈوز 10 پر آف لائن میپس کس طرح ڈاؤن لوڈ کئے جا سکتے ہیں؟

  1. اپنے ونڈوز 10 پی سی یا فون پر Settings > System منتخب کریں، اور پھر آف لائن میپس منتخب کریں۔
  2. منتخب کریں ڈاؤن لوڈ میپس اور ہدایات پر عمل کریں۔
  3. اسٹارٹ مینیو میں All apps > Maps منتخب کر کے مقامات تلاش کریں اور ڈاؤن لوڈ کئے گئے نقشے پر رہنمائی حاصل کریں۔

تبصرہ کریں

Discover more from ارتباط - رابطوں کی دنیا

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading