ونڈوز 10 کا تازہ ترین انسائیڈر پریویو ورژن ونڈوز پر گیمنگ کو ایک قدم اور آگے لے گیا۔

ونڈوز 10 کے آنے والے ونڈوز 10 کریئیٹرز اپ ڈیٹ کے ساتھ گیمنگ بہت بہتر خصوصیات حاصل کرنے جا رہا ہے۔ ونڈوز 10 کے تازہ ترین پریویو کے ساتھ مائیکروسافٹ ونڈوز 10 کمپیوٹرز کے لیے بہت سی نئی گیمنگ کی خصوصیات متعارف کروا رہا ہے۔ مائیکروسافٹ نے ونڈوز 10 انسائیڈر پریویو ورژن 15019 کی ریلیز کے ساتھ مربوط گیم اسٹریمنگ، ایک نئے گیم موڈ اور دیگر نئی اہم خصوصیات متعارف کروا دی ہیں۔

windows_10_gamemode

 اس تازہ ترین انسائیڈر پریویو ریلیز کے ساتھ ونڈوز 10 میں ایک نیا گیم موڈ بھی شامل ہے جو گیمز کو قدرے بہتر کارکردگی فراہم کرتا ہے۔ گیم موڈ فعال ہونے کے بعد گیم کے لئے آپ کے CPU اور GPU کے ذیادہ وسائل مختص کر دے گا اور گیم کو ایک بہتر گیمنگ کے تجربہ پیشکش کرنے کو ترجیح گا۔ گیم موڈ کی گیمز میں فریم ریٹس کو دو فیصد سے پانچ فیصد تک بہتر بنانے کی توقع ہے جو ایک بہت اچھی بہتری ہے لیکن مائیکروسافٹ آنے والے مہینوں میں گیم موڈ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی امید کر رہا ہے۔

windows_10_game_broadcasting

ونڈوز 10 پریویو ورژن 15019 کی ریلیز کے ساتھ، مائیکروسافٹ نے ونڈوز 10 میں ایک نئی گیم اسٹریمنگ کی خصوصیت بھی متعارف کروائی ہے جس میں گیمرز کسی بھی تیسری پارٹی کے سافٹ ویئرز کو ڈاؤن لوڈ کئے بغیر گیم کو اسٹریم کرنے کی صلاحیت دے گی۔ اس نئی سہولت سے آپ ایک انٹرایکٹو لائیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم بیم (Beam) کے ذریعے اپنے گیم کو براہ راست نشر کر سکیں گے جس کو مائیکروسافٹ نے گزشتہ سال حاصل کیا تھا۔ کھیل کو براہ راست نشر کرنے والی یہ نئی خصوصیت ونڈوز 10 کی گیم بار میں بنائی گئی ہے جس کو آپ Win+G کے بٹن دبا کر ایکٹیویٹ کر سکتے ہیں۔

ونڈوز 10 میں گیم کی نشریات بیم کے انٹرایکٹو پلیٹ فارم کی بدولت ایک نہایت خوبصورت خصوصیت ہے جو ٹوئـچ اور یوٹیوب گیمنگ جیسی خدمات سے ذرا ہٹ کر ہے۔ بیم دراصل FTL نامی ایک نیا اسٹریمنگ پروٹوکول استعمال کرتا ہے جو اسٹریمنگ کو تقریبا بنا تاخیر کے ساتھ انجام دینے کے قابل بناتا ہے (یا جیسا کہ مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ بیم پر “اسٹریمز کی تاخیر ایک سیکنڈ سے بھی کم ہے”)۔ ونڈوز 10 پی سیز کے علاوہ، ایکس باکس ون بھی ونڈوز 10 کریئیٹرز اپ ڈیٹ کے ساتھ گیم براڈ کاسٹنگ کی خصوصیت حاصل کر رہا ہے۔

ونڈوز 10 پریویو ورژن 15019 میں ایک بہتر آؤٹ آف باکس ایکسپیریئنس (OOBE) بھی شامل ہے جسے مائیکروسافٹ نے حالیہ انسائیڈر پریویو ریلیز کے ساتھ مکمل طور پر بہتر بنایا ہے۔ تازہ ریلیز کے ساتھ، نیا OOBE قدرے بہتر اور پالشڈ لگتا ہے لیکن ابھی تک اس میں کسی بھی قسم کی اہم تبدیلیاں دیکھنے میں نہیں آئی ہیں۔ مزید برآں، نیا OOBE اب بھی ڈیزائن کے لحاظ سے نامکمل لگتا ہے، تو ممکنہ طور پر ہمیں آئندہ ورژنز میں مزید بہتریاں دیکھنے کو ملیں گی۔ خصوصیات کے لحاظ سے، مائیکروسافٹ نے نئے OOBE میں ونڈوز ہیلو کو فعال کرنے کی صلاحیت شامل کی ہے اور OOBE کی کورٹانا کی آواز کو مزید دوستانہ بنانے کے لئے اب اداکاروں کی آواز میں ریکارڈ کیا ہے۔

windows_10_settings_game-section

ورژن 15019 میں بہت سی دیگر نئی خصوصیات بھی شامل کی گئی ہیں۔ مثال کے طور پر، سیٹنگز کی ایپ میں گیمنگ کے لئے ایک نیا سیٹنگ کا صفحہ ہے اور مائیکروسافٹ نے ونڈوز ہولوگرافک کے لئے بھی “مکسڈ ریئیلٹی” نامی ایک نیا سیٹنگ کا صفحہ شامل کیا ہے۔ ذیل میں دیگر نئی خصوصیات میں سے کچھ کی تفصیلات ملاحظہ کریں:

  • مائیکروسافٹ نے اپنے lux کے متبادل کا نام “بلیو لائٹ” سے “نائٹ لائٹ” میں تبدیل کر دیا ہے جس سے کمپنی کا مقصد یہ ظاہر کرنا ہے کہ یہ خصوصیت صحیح معنوں میں کیا کرتی ہے۔
  • اب آپ Hyper-V میں ورچوئل مشینوں کا سائز تبدیل کر سکتے ہیں۔
  • ونڈوز سٹور اب ایپلی کیشنز اور گیمز کی ڈاؤن لوڈ پراگریس ایکشن سینٹر میں بھی دکھائے گا۔
  • ITProsاب ونڈوز ADKذریعے کچھ کلاسک پروگراموں پر ہائی DPIکی حمایت کرنے کے لئے مائیکروسافٹ کے نئے طریقہ کار کو فعال کرسکتے ہیں۔

ہمیشہ کی طرح، ونڈوز 10 کا تازہ ترین پریویو ورژن ونڈوز انسائیڈر پروگرام کے فاسٹ رنگ میں دستیاب ہے۔ اگر آپ ونڈوز انسائیڈر پروگرام کا حصہ نہیں ہیں تو آپ کو اپنی ونڈوز 10 میں مندرجہ بالا اور دیگر بہت سی نئی خصوصیات اس وقت حاصل ہو سکیں گی جب مائیکروسافٹ اپریل میں ونڈوز 10 کریئیٹرز اپ ڈیٹ کو تمام صارفین کے لئے رول آؤٹ کرنا شروع کرے گا۔

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: